جنوبی افریقہ نے کم اسکور والے میچ میں سری لنکا کو چھ وکٹ سے شکست دی

جنوبی افریقہ کی جانب سے اینرک نورٹجے نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ گیندبازی میں شاندار کارکردگی کے لئے اینرک نورٹجے کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

ٹی-20 ورلڈ کپ کے چوتھے میچ میں  کل یعنی پیر کو  افریقہ نے سری لنکا کو چھ وکٹ سے شکست دے دی۔بلے بازی کے لیے آنے والے جنوبی افریقی کھلاڑیوں کو 77 رن کا چھوٹا اسکور حاصل کرنے کے لیے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنا پڑا۔ جنوبی افریقہ کا آغاز بھی اچھا نہیں رہا اور دوسرے ہی اوور میں ریزا ہینڈرکس (4) کی وکٹ گنوا بیٹھی۔ اس کے بعد کپتان ایڈن مارکرم (12) پانچویں اوور میں 12 رن بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ جنوبی افریقہ کی تیسری وکٹ 11ویں اوور میں کوئنٹن ڈی کاک (20) کی صورت میں گری۔ اس وقت جنوبی افریقہ کا اسکور 51 رن تھا۔ اس درمیان سری لنکائی گیند بازوں نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھوٹے اسکور کے تعاقب میں بھی جنوبی افریقہ کو پھنسا کر رکھا۔ ٹرسٹن اسٹبس (13) آؤٹ ہونے والے جنوبی افریقہ کے چوتھے بلے باز تھے۔ ہینرک کلاسن (19) اور ڈیوڈ ملر چھ چھ رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ڈیوڈ ملر نے 16ویں اوور کی دوسری گیند پر چوکا لگا کر جنوبی افریقہ کو فتح دلائی۔ سری لنکا کی جانب سے وینندو ہسرنگا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ نووان تھشارا اور داسن شنکا نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ نے سری لنکا کی پوری ٹیم کو کم ترین اسکور 19.1 اووروں میں 77رن پر سمیٹ دیا تھا۔ سری لنکا نے آج یہاں گروپ ڈی کے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کے لیے آنے والی سری لنکا ئی ٹیم کی شروعات بہت خراب رہی کیونکہ اس نے چوتھے اوور کی پہلی گیند پر پاتھم نسانکا (3) کی وکٹ گنوادی۔کوسل مینڈس (19) آٹھویں اوور میں آؤٹ ہوئے۔ انہیں اینریچ نورٹجے نے اسٹبس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ اس کے بعد سری لنکن بلے بازوں نے جنوبی افریقہ کے گیندبازوں کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔ چار بلے باز بشمول کامندو مینڈس (11)، اینجلو میتھیوز (16)، داسن شنکا (9)، چارتھ اسالنکا (6)، کپتان وینندو ہسرنگا صفر پر آؤٹ ہوئے۔ مہیش تھیکشنا سات رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ سری لنکا کی پوری ٹیم 19.1 اوورز میں 77 رن پر سمٹ گئی۔


جنوبی افریقہ کی جانب سے اینرک نورٹجے نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ کگیسو ربادا اور کیشو مہاراج نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ اوٹنیل بارٹ مین نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔گیندبازی میں شاندار کارکردگی کے لئے اینرک نورٹجے کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔