ٹسٹ کرکٹ میں اسمتھ کی تیز ترین 27 سنچریاں، تیز گیند باز جوزہیزل نے پورے کیے 300 وکٹ
جوز ہیزل ووڈ نے انٹرنیشنل وکٹوں کی ٹرپل سنچری کا سنگ میل ہندوستان کے خلاف جاری تیسرے سڈنی ٹسٹ کی پہلی اننگزمیں ٹیم انڈیا کے اوپنر روہت شرما کو شکار بناکر عبور کیا
سڈنی: آسٹریلیا کے اسٹار بلے باز اسٹیون اسمتھ نے تیز ترین 27 سنچریوں کے ریکارڈ میں ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی اور سابق اسٹار بلے بازسچن تندولکر کو پیچھے چھوڑ دیا۔ آسٹریلیائی بیٹسمین مجموعی طور پر ہم وطن سر ڈان بریڈ مین کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ گزشتہ روز سڈنی ٹسٹ میں اسٹیون اسمتھ نے اپنے کریئر کی 136ویں اننگز کھیلتے ہوئے 27 ویں سنچری مکمل کی جبکہ وراٹ کوہلی اور سچن تندولکر نے 141 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔ یاد رہے کہ شہرہ آفاق آسٹریلیائی لیجنڈ سر ڈان بریڈ مین نے صرف 70اننگز میں ہی 27 سنچریاں مکمل کرلی تھیں اور آج بھی سرفہرست ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے لی کورونا ویکسین کی پہلی خوراک
جوز ہیزل ووڈ کی 30 ویں سالگرہ پر 300 ٹسٹ وکٹیں مکمل
وہیں آسٹریلیا کے تیز گیند باز جوزہیزل ووڈ نے انٹرنیشنل وکٹوں کی اپنی ٹرپل سنچری مکمل کرلی ہے۔ جوز ہیزل ووڈ نے انٹرنیشنل وکٹوں کی ٹرپل سنچری کا سنگ میل ہندوستان کے خلاف جاری تیسرے سڈنی ٹسٹ کی پہلی اننگزمیں ٹیم انڈیا کے اوپنر روہت شرما کو شکار بناکر عبور کیا، وہ اب تک ٹسٹ میں 203، ونڈے میں 88 اور ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل مقابلوں میں 9 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں، گزشتہ جمعرات کو ان کی 30 ویں سالگرہ بھی تھی۔ خیال رہے آسٹریلیا کی جانب سے 300 یا اس سے زیادہ ٹسٹ وکیٹیں حاصل کرنے والے شین وارن، گلین میک گراتھ، نیتھن لیون، ڈینس للی، مشیل جانسن، بریٹ لی کے بعد جوش ہیزل ووڈ ساتویں گیند باز ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔