شبھمن، پنت، راہل اور جڈیجہ کو میلبورن میں موقع ملنا چاہیے: گوتم گمبھیر

گمبھیر نے کہا کہ میں پرتھوی کے مقابلے میں مینک کے ساتھ شبھمن گل کو اوپننگ کرتے ہوئے دیکھنا چاہتا ہوں۔ چتیشور پجارا نمبر تین اور اجنکیا رہانے کو نمبرچار پر بلے بازی کرنی چاہیے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: ہندوستانی ٹیم کے سابق سلامی بلے باز گوتم گمبھیر نے میلبورن میں 26 دسمبر سے آسٹریلیا کے خلاف ہونے والے دوسرے ٹسٹ کے سلسلے میں کہا کہ شبھمن گل، رشبھ پنت، لوکیش راہل اور رویندر جڈیجہ کو اس مقابلے میں موقع ملنا چاہیے۔

ہندوستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں پہلے ٹسٹ میں آٹھ وکٹ سے زبردست شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پہلے ٹسٹ میں شبھمن، پنت، راہل اور جڈیجہ کو آخری الیون میں جگہ نہیں دی گئی تھی لیکن گمبھیر کا خیال ہے کہ ان کھلاڑیوں کو دوسرے ٹسٹ میں موقع ملنا چاہیے۔


گمبھیر نے اسٹاراسپورٹس کے شو کرکٹ کنیکٹیڈ میں کہا،’’میں پرتھوی کے مقابلے میں مینک کے ساتھ شبھمن گل کو اوپننگ کرتے ہوئے دیکھنا چاہتا ہوں۔ چتیشور پجارا نمبر تین اور اجنکیا رہانے کو نمبرچار پر بلے بازی کرنی چاہیے۔ رہانے اس مقابلے میں ٹیم کے کپتان ہوں گے اور انہیں سامنے سے ٹیم کی قیادت کرنی چاہیے۔ وراٹ کی جگہ رہانے کو چوتھے نمبر پر کھیلنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ لوکیش راہل کو پانچ نمبر پر کھیلنا چاہیے جبکہ پنت چھٹے اور جڈیجہ کو ساتویں نمبر پر اترنا چاہیے۔ روی چندر اشون آٹھویں پر اور اس کے بعد تین گیندبازکھیلنے اتریں۔ میں چاہتا ہوں ٹیم اس مقابلے میں پانچ تیزگیند بازوں کے ساتھ کھیلنے اترے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔