شین وارن کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پر، تھائی لینڈ پولیس نے جاری کیا بیان
52 سالہ شین وارن تھائی لینڈ چھٹیاں منانے گئے تھے، 4 مارچ کی شام ان کی موت ہو گئی اور اس خبر نے دنیائے کرکٹ کو زوردار جھٹکا دیا۔
آسٹریلیا کے مایہ ناز سابق کرکٹر اور اسپن گیندبازی کے جادوگر شین وارن کی موت سے دنیائے کرکٹ صدمے میں ہے۔ 4 مارچ کو ہوئی وارن کی موت سے متعلق آج پوسٹ مارٹم رپورٹ منظرعام پر آ گئی ہے۔ پیر کے روز تھائی لینڈ پولیس نے پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان کی موت قدرتی ہے، اس میں ابھی تک کسی بھی طرح کی سازش کا عنصر دکھائی نہیں پڑا ہے۔ خبر رساں ایجنسی رائٹرس کا کہنا ہے کہ ’’پولیس کو پوسٹ مارٹم رپورٹ مل گئی ہے، جس میں طبی جانکاری یہی ہے کہ شین وارن کی موت فطری ہے۔ پولیس جلد ہی اس کے مطابق وکیلوں سے بات کرے گی۔‘‘
واضح رہے کہ 52 سالہ شین وارن تھائی لینڈ میں اپنے کچھ دوستوں کے ساتھ چھٹیاں منانے گئے تھے۔ 4 مارچ کی شام ان کی موت ہو گئی اور اس خبر نے دنیائے کرکٹ کو زوردار جھٹکا دیا۔ شین وارن ایک بنگلے میں رکے ہوئے تھے جہاں ان کے کمرے میں انھیں دل کا دورہ پڑا۔ شین وارن کو ایمبولنس سے اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی موت ہو گئی تھی۔ تھائی لینڈ پولیس نے شروع میں ہی کہا تھا کہ اس موت میں کسی بھی طرح کی گڑبڑی نظر نہیں آ رہی۔ پولیس نے شین وارن کے ساتھ تھائی لینڈ میں موجود تین دوستوں سے پوچھ تاچھ بھی کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں : ظلم کرنے والوں کو نہ فراموش کریں گے اور نہ ہی معاف: زیلنسکی
اس درمیان ایرسکنے نے ’نائن نیٹورک‘ سے شین وارن کے متعلق کچھ اہم باتیں سامنے رکھی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ’’وہ عجیب و غریب ڈائٹ پر رہتے تھے۔ حال ہی میں اس طرح کی ڈائٹ میں وہ 14 دن صرف مشروبات لے رہے تھے۔ ایسا وہ تین چار بار کر چکے تھے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’اس میں وہ سیاہ اور سبز جوس ہی لے رہے تھے، یا پھر سفید بَن اور مسکا، یا درمیان میں لسانیا بھرا ہوا بَن تھا۔ پوری زندگی وہ سگریٹ پیتے رہے۔ مجھے لگتا ہے کہ انھیں دل کا دورہ ہی پڑا ہوگا۔‘‘
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔