کورونا متاثرین کی مدد کے لئے آفریدی نے 20 ہزار ڈالر میں خریدا مشفق کا بلّا
مشفق نے کہا کہ آفریدی نے اپنے ادارے کی جانب سے میرا بیٹ خریدا۔مجھے اس بات سے کافی خوشی ہوئی ہے اور میں بہت فخر محسوس کر رہا ہوں۔
پاکستان کے سابق بلے باز شاہد آفریدی نے بنگلہ دیش کے بلے باز مشفق الرحیم کا بلا نیلامی میں خریدا ہے۔
آفریدی نے 20 ہزار ڈالر میں یہ بیٹ خریدا جس کی رقم بنگلہ دیش میں کورونا وائرس کے ریلیف کے کاموں میں لگائی جائے گی۔ مشفق نے یہ بیٹ 2013 میں گالے ٹیسٹ میں سری لنکا کے خلاف استعمال کیا تھا جس سے انہوں نے 200 رنز بنائے تھے۔
یہ نیلامی اس وقت مشکلات میں گھر گئی تھی جب اس میں بولی لگانے کے لئے کچھ فرضی بولی لگانے والے شامل ہو گئے تھے۔ مشفق کے مطابق آفریدی نے نیلامی کی خبر سن کر 13 مئی کو اس کے لئے بولی لگائی۔
مشفق نے کہا کہ آفریدی نے اپنے ادارے کی جانب سے میرا بیٹ خریدا۔مجھے اس بات سے کافی خوشی ہوئی ہے اور میں بہت فخر محسوس کر رہا ہوں۔ آفریدی نے مجھے 13 مئی کو خط بھیج کر بیٹ خریدنے کی خواہش ظاہر کی تھی اور انہوں نے اسے 20 ہزار ڈالر (قریب 16.8 لاکھ ٹکا) میں خریدا۔میں اس میں مدد کے لئے آپ کے دوست تمیم اقبال کو بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے اس میں میری مدد کی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 17 May 2020, 7:30 AM