شہباز ندیم رانچی ٹیسٹ کے لئے ہندستانی ٹیم میں شامل
بائیں ہاتھ کے سرکردہ اسپنر شہباز ندیم کو جنوبی افریقہ کے خلاف ہفتے کے روز سے یہاں شروع ہونے والے تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے لئے ہندستانی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے
رانچی: بائیں ہاتھ کے سرکردہ اسپنر شہباز ندیم کو جنوبی افریقہ کے خلاف ہفتے کے روز سے یہاں شروع ہونے والے تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے لئے ہندستانی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ سینئر قومی سلیکشن کمیٹی نے چائنامین بولر کلدیپ یادو کے جمعہ کو بائیں کندھے میں درد کی شکایت کے بعد شہباز کو ٹیم میں شامل کیا۔بہار میں پیدا ہوئے 30 سالہ شہباز جھارکھنڈ کے لئے کھیلتے ہیں۔ انہوں نے 110 فرسٹ کلاس میچوں میں 424 وکٹ لئے ہیں۔وہ گھریلو کرکٹ میں جھارکھنڈ کی طرف سے کھیل رہے ہیں۔
شہباز ندیم رانچی ٹیسٹ میں بھی ڈیبیو کر پائیں گے اس کے امکانات کم ہی نظر آتے ہیں، کیوں کہ ٹیم میں پہلے سے ہی آر اشون اور رویندر جڈیجہ موجود ہیں جوکہ مسلسل بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ اس سے پہلے گزشتہ سال ویسٹ انڈیز کے خلاف گھریلو ٹی 20 سیریز کے لئے بھی ہندوستانی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا لیکن انہیں کھیلنے کا موقع نہیں دیا گیا تھا۔
شہباز ندیم کو یہ موقع ملکی سطح پر مستقل بہترین لکارکردگی کی وجہ سے فراہم کیا گیا ہے۔ وہ ہندوستان کی اے ٹیم کا اکثر حصہ رہے ہیں۔ ہندوستان اے کی طرف سے انہوں نے گزشتہ ویسٹ انڈیز کے دورے پر عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ انہوں نے ویسٹ انڈیز اے ٹیم کے خلاف کھیلے گئے غیر آفیشیل میچ میں مجموعی طور پر 15 وکٹیں حاصل کیں۔
پہلے ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 5-5 وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ انجام دیا۔ انڈیا اے نے اپنی مہلک باؤلنگ کی بنیاد پر میچ جیت لیا تھا۔
تیسرے ٹیسٹ کے لئے ہندستانی ٹیم:
وراٹ کوہلی (کپتان)، مینک اگروال، روہت شرما، چتیشور پجارا، اجنکیا رہانے (نائب کپتان)، هنوما وهاري، ردھمان ساہا (وکٹ کیپر)، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، روی چندرن اشون، رویندر جڈیجہ، کلدیپ یادو، محمد سمیع، امیش یادو، ایشانت شرما، شبھمن گل، شہباز ندیم
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔