دوسرا ٹیسٹ: فائنل میں پہنچنے کے لئے ٹیم انڈیا کو جیت کی ضرورت
ہندوستان کو انگلینڈ کے خلاف سنیچر کو شروع ہونے والے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ جیتنے کی ضرورت ہوگی تاکہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپین شپ کے فائنل میں پہنچنے کی امیدوں کو برقرار رکھا جا سکے
چنئی: ہندوستان کو انگلینڈ کے خلاف سنیچر کو شروع ہونے والے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ جیتنے کی ضرورت ہوگی تاکہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپین شپ کے فائنل میں پہنچنے کی امیدوں کو برقرار رکھا جاسکے۔
ہندوستان چنئی میں پہلا ٹیسٹ 227 رنز کے بڑے فرق سے ہار گیا اور ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فہرست میں پہلے سے چوتھے نمبر پر کھسک گیا تھا جبکہ انگلینڈ کی ٹیم چوتھے مقام سے پہلے مقام پر پہنچ گئی تھی۔ وراٹ کوہلی کی کپتانی والی ٹیم انڈیا کو اب فائنل میں پہنچنے کے لئے چار میچوں کی سیریز میں 2-1 یا 3-1 سے جیتنے کی ضرورت ہے جبکہ انگلینڈ کو فائنل میں پہنچنے کے لئے 3-1 ، 3-0 یا 4۔0 کی ضرورت ہے۔ اگر یہ سیریز ڈرارہتی ہے تو آسٹریلیا فائنل میں پہنچ جائے گا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم کا فائنل میں جگہ یقینی ہو چکا ہے۔
انگلینڈ نے پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 578 رنز بنا کر ہندوستان پر دباؤ ڈالا تھا تاکہ وراٹ کی ٹیم آخر تک ابھر نہ سکے اور میچ کے پانچویں اور آخری دن 420 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 192 رنز تک پہنچا۔ ہندوستان کو نہ صرف اپنی بیٹنگ میں بہتری لانی ہوگی بلکہ چنئی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی اپنی گیندبازی میں نظم و ضبط پیدا کرنا ہوگا۔
ہندوستان کو انگلینڈ کے کپتان جو روٹ پر بھی قابو پانا ہوگا جنھوں نے آخری تین ٹیسٹ میں 228 ، 186 اور 218 رنز سمیت مجموعی طور سے 684 رنز بنائے ہیں۔
ہندوستان کی پہلی اننگز میں چیتشور پجارا نے 73 ، رشبھ پنت نے 91 اور واشنگٹن سندر نے ناٹ آؤٹ 85 رنز بنائے جبکہ دوسری اننگز میں اوپنر شبھمن گل نے 50 اور کپتان وراٹ کوہلی نے 72 رنز بنائے۔ گیندبازی کے نقطہ نظر سے آف اسپنر روی چندرن اشون نے 61 رنز دے کر چھ وکٹیں حاصل کیں۔
اگرہندوستان کو دوسرا ٹیسٹ جیتنے کی امیدوں کو برقرار رکھنا ہے اور ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچنا ہے تو اسے پہلے اپنی گیندبازی کو درست کرنا پڑے گا۔ پہلے ٹیسٹ میں ہندوستانی بولرز نے 45 اضافی رنز دیئے جس میں انگلینڈ کی پہلی اننگز میں 20 نوبال شامل تھے۔ دو ہندوستانی اسپنرز نے آٹھ نوبال ڈالی تھیں جن میں سے چھ نوبال بائیں ہاتھ کے اسپنر شہباز ندیم نے ڈالی تھیں۔
بائیں ہاتھ کے اسپن آل راؤنڈر اکشر پٹیل جنھیں بائیں گھٹنوں کی تکلیف کے سبب پہلے ٹیسٹ سے باہر کردیا گیا تھا انہوں نے فٹنس ٹیسٹ پاس کیا کرلیا ہے اور توقع ہے کہ وہ پہلے ٹیسٹ میں بھی کھیلیں گے۔ ندیم کو ٹیم سے باہر کردیا گیا ہے اور اب انہیں متبادل اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
دوسرے ٹیسٹ کے لئے چنئی میں دی جانے والی پچ میں پہلے دن سے ہی ٹرن لینے کی پوری امید کا اظہار کیا جارہا ہے۔ پہلے ٹیسٹ پچ نے تیسرے دن سے ٹرن لینا شروع کیا اور پانچویں دن کھیلنا مشکل ہوگیا تھا۔ آخری دن پچ کی اچھال بھی ناہموار ہوگیا تھا اور کپتان وراٹ بین اسٹوکس کی جس گیندپر بولڈ کیا گیا تھا وہ کافی نیچے تھی۔ پچ کے پہلے دن سے اسپن لینے کے امکان کو دیکھتے ہوئے توقع کی جارہی ہے کہ ہندوستان تین اسپنرز کے ساتھ میدان میں اترے گا۔
اشون کے ہمراہ اکشر پٹیل بھی ہوں گے جبکہ تیسرا اسپنر کا سامنا آف اسپنر واشنگٹن سندر اور چائنا مین کلدیپ یادو کے درمیان مقابلہ رہے گا۔ سندر نے پہلی اننگز میں ناٹ آؤٹ 85 رنز بنائے تھے لیکن وہ میچ میں کوئی وکٹ نہیں لے سکے۔ چونکہ پٹیل بائیں ہاتھ کے اسپنر ہونے کے ساتھ ساتھ نچلے آرڈر کے بلے باز بھی ہیں اس لئے ٹیم مینجمنٹ سندر کی جگہ کلدیپ یادو کی جگہ لے سکتی ہے تاکہ ان کی گیندبازی میں مزید تنوع رہے لیکن اس کا انحصار پچ کی آخری پوزیشن پر ہوگا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔