بارش نے دوسرے ٹی-20 پر پھیرا پانی، ہندوستان کے سیریز جینے کا امکان ختم

ٹیم انڈیا اور آسٹریلیا (India vs Australia) کے درمیان تین میچوں کی ٹی-20 سیریز کا دوسرا مقابلہ میلبورن کے ایم سی جی گراؤنڈ پر کھیلا جا رہا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

23 Nov 2018, 4:45 PM
بارش نے دھویا دوسرا ٹی-20، ہندوستان کے سیریز جینے کا امکان ختم

ٹیم انڈیا اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں کی ٹی-20 سیریز کا دوسرا مقابلہ میلبورن کے ایم سی جی کرکٹ میدان پر کھیلا گیا، بارش سے متاثر ہونے کے بعد میچ کو 19-19 اوور کا کر دیا گیا لیکن بعد میں بھی لگاتار بارش ہوتی رہی اور آخر کار میچ کو منسوخ کر دینا پڑا۔ تین میچوں کی سریز میں آسٹریلیا پہلے ہی ایک میچ جیت کر برتری حاصل کر چکا تھا لہذا اب یہاں سے ہندوستان سیریز نہیں جیت پائے گا۔

قبل ازیں، ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا۔ ہندوستانی گیندبازوں نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو 19 اوور میں 132 رن تک محدود کر دیا۔ اس کے بعد بارش نے رخنہ اندازی کی اور آخری اوور نہیں پھینکا جا سکا۔ بعد میں بارش بند ہونے پر میچ کو 19-19 اوور کا کر دیا گیا لیکن اس کے بعد دوبارہ بارش نے اپنا رنگ دکھایا اور آخر کار میچ بغیر نتیجہ کے لی ختم ہو گیا۔

23 Nov 2018, 3:36 PM
دوسرا ٹی-20: 17-17 منٹ کا ہوگا میچ

بارش نے جس وقت رخنہ ڈالا اس وقت تک 19 اوور پھینکے جا چکے تھے اور آسٹریلیا نے 132 رن بنائے تھے۔ بارش بند ہونے کے بعد ڈکورتھ لوئس (ڈی ایل) میتھڈ کے مطابق اب ہندوستان کو جیتنے کے لئے 19 اووروں میں 137 رن بنانے ہوں گے۔

23 Nov 2018, 2:56 PM
دوسرا ٹی-20: آسٹریلیا نے 7 وکٹ پر بنائے 132 رن، بارش نے میچ میں ڈالا رخنہ

آسٹریلائی شہر میلبورن میں ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جا رہے دوسرے ٹی-20 میچ میں 19 اوور کے بعد آسٹریلیا نے 132 رن بنا لئے ہیں۔ بارش کے دوران میچ کی رخنہ اندازی کے سبب آخری اوور نہیں کھیلا جائے گا۔

قبل ازیں ہندوستان نے شاندار گیندبازی کا مظاہرہ کیا۔ اور لگاتار وکٹ لیتے ہوئے آسٹریلیا کے 7 کھلاڑیوں کو پویلین پہنچایا۔


23 Nov 2018, 2:39 PM
دوسرا ٹی-20: ٹیم انڈیا نے توڑی آسٹریلیائی بلے بازی کی کمر، 101 پر 7 کھلاڑی آؤٹ

ہندوستانی گیندبازوں نے آسٹریلیا کے بلے بازوں کی چھکے چھڑا دئے ہیں اور اس کے 101 رن پر 7 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں۔ آسٹریلیا کا ساتواں وکٹ بھوونیشنور کمار نے حاصل یا انہوں نے کوٹلر نائل کو 20 رن کے نجی اسکور پر آوٹ کیا۔ بھونیشنور کمار اب تک دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کر چکے ہیں، اس کے علاوہ خلیل احمد نے بھی دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔

23 Nov 2018, 2:26 PM
ٹیم انڈیا کی زبردست گیندبازی، آسٹریلیا کے 6 کھلاڑی آؤٹ

ہندوستان کے آسٹریلیا دورے کی 3 میچوں کی ٹی-20 سیریز میں ہندوسان کے گیندبازوں نے آسٹریلیا کی حالت خراب کر دی ہے، اس کے 74 رنوں پر 6 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں۔

ہندوستان کے گیندباز خلیل احمد نے شاندار گیندبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔ انہوں نے اپنے تین اووروں میں 21 رن دے کر دو کھلاڑیوں کو شکار بنایا۔ خلیل احمد نے ڈی آرکی شارٹ اور کرس لن کو آؤٹ کیا۔ خلیل کے علاوہ بمراہ، کرونال پنڈیا، کلدیپ یادو اور بھوونیشور کمار نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔


23 Nov 2018, 2:09 PM
دوسرا ٹی-20: آسٹریلیا کے 50 رن پر 4 کھلاڑی آؤٹ

ٹیم انڈیا اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں کی ٹی-20 سیریز کا دوسرا مقابلہ میلبورن کے ایم سی جی کرکٹ میدان پر کھیلا جا رہا ہے۔ پہلے بلے باری کرنے اتری آسٹریلیا نے 62 رن پر 5 وکٹ کھو دئے ہیں۔

قبل ازیں کپتان وراٹ کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا کی اننگ کی شروعات بے حد خراب رہی۔ اننگ کی دوسری ہی گیند پر بھونیشور کمار نے کنگارو کپتان ایرون فنچ کو رشبھ پنت کے ہاتھوں وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ کرا کر ہندوستان کو پہلی کامیابی دلائی۔ ایرون فنچ پہلی ہی گیند کا سمان کرتے وہئے پویلین لوٹ گئے۔

چوتھے اوور میں تیز گیندباز خلیل احمد نے کرس لن کے طور پر آسٹریلیا کو دوسرا جھٹکا دیا۔ خلیل کی گینش پر لن کرونال پنڈیا کے ہاتھو لپکے گئے۔ لن 13 گیندوں میں 13 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے اپنی اننگ میں ایک چوکہ اور ایک چھکا لگایا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔