سرفراز خان نے پھر دکھایا کمال، ایرانی کپ میں ڈبل سنچری بنانے والے ممبئی کے پہلے کھلاڑی بنے

ہندوستان کے نوجوان بلے باز سرفراز خان لگاتار اپنی کارکردگی سے سبھی کو متاثر کر رہے ہیں، ایرانی کپ میں ممبئی کی طرف سے پہلی اننگ میں انھوں نے کھیل ختم ہونے تک 276 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 221 رن بنا ڈالے۔

<div class="paragraphs"><p>ایرانی کپ میں ڈبل سنچری مکمل کرنے کے بعد جشن مناتے ہوئے سرفراز خان، تصویر&nbsp;<a href="https://x.com/BCCIdomestic">@BCCIdomestic</a></p></div>

ایرانی کپ میں ڈبل سنچری مکمل کرنے کے بعد جشن مناتے ہوئے سرفراز خان، تصویر@BCCIdomestic

user

قومی آواز بیورو

ہندوستان کے ہونہار نوجوان بلے باز سرفراز خان کو بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں میدان پر اترنے کا موقع بھلے ہی نہیں مل پایا، لیکن ایرانی کپ میں انھوں نے اپنی کارکردگی سے ایک بار پھر سبھی کو حیران کر دیا ہے۔ ایرانی کپ 2024 کا میچ رنجی چمپئن ممبئی اور ریسٹ آف انڈیا کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔ اس مقابلے میں ممبئی کی ٹیم پہلے بلے بازی کر رہی ہے اور اس کے اسٹار بلے باز سرفراز خان نے تاریخ رقم کر ڈالی ہے۔ سرفراز نے ایسا کارنامہ انجام دیا ہے جو اب تک ممبئی کا کوئی بھی بلے باز نہیں کر پایا تھا۔ وہ ایرانی کپ میں ڈبل سنچری بنانے والے ممبئی کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

سرفراز خان گزشتہ کئی سالوں سے گھریلو کرکٹ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ان کا یہ فارم ایرانی کپ میں بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اس مقابلے کی پہلی اننگ میں انھوں نے 253 گیندوں پر اپنی ڈبل سنچری مکمل کی، اور جب دوسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو وہ 276 گیندوں پر 221 رن بنا کر ناٹ آؤٹ تھے۔ اس اننگ کے دوران سرفراز نے 4 چھکے اور 25 چوکے لگائے ہیں۔ یہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں ان کا چوتھا 200 پلس اسکور ہے۔


سرفراز خان حال ہی میں اختتام پذیر ہند-بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز میں ہندوستانی اسکواڈ کا حصہ تھے، لیکن انھیں فائنل الیون میں کھیلنے کا موقع نہیں مل پایا تھا۔ کانپور ٹیسٹ میں بھی جب وہ فائنل الیون میں شامل نہیں کیے گئے تو ایرانی کپ کھیلنے کے لیے انھیں ریلیز کر دیا گیا تھا۔ اس موقع پر سرفراز خان نے پورا فائدہ اٹھایا اور اب قوی امید ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز میں انھیں ضرور موقع ملے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔