ہندوستانی کھلاڑیوں نے دباؤ میں اچھا کام کیا: کپتان روہت شرما

پلیئر آف دی میچ محمد شامی نے کہا کہ میں نے صرف یہ سوچا تھا کہ جب بھی مجھے موقع ملے گا میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

آئی سی سی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ پر 70 رن سے جیت کے بعد ہندوستانی کپتان روہت شرما نے کہا کہ کھلاڑیوں نے دباؤ میں اچھا کام کیا۔

روہت نے کہاکہ "میں نے یہاں کافی کرکٹ کھیلی ہے، اس لیے آپ چاہے جتنا بھی اسکور کریں، آپ مطمئن نہیں ہو سکتے۔ میں جانتا تھا کہ ہم پر دباؤ ہے، لیکن ہمارے پاس ایک بہترین ٹیم تھی اور ہم آخر میں گیم جیتنے میں کامیاب رہے۔


نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ میں ہندوستان کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں، انہوں نے اب تک اس ٹورنامنٹ میں اچھا کھیلا ہے۔ انہوں نے تقریباً 400 رنز بنائے، ہمارے لڑکوں نے چند مواقع پیدا کیے اور وہ خوش ہیں کہ ہم نے ناک آؤٹ تک پہنچنے کے لیے سخت جدوجہد کی۔ مچل اور میں خود کو ایک موقع دینا چاہتے تھے۔

پلیئر آف دی میچ محمد شامی نے کہا کہ میں نے صرف یہ سوچا تھا کہ جب بھی مجھے موقع ملے گا میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا۔ اس ورلڈ کپ میں میرا ڈیبیو صرف نیوزی لینڈ کے خلاف تھا۔ کین ولیمسن کے لیے یہ کیچ چھوڑنا عجیب تھا لیکن اس کی وکٹ لینا اچھا لگا۔ لوگ ون ڈے کرکٹ میں ورائٹی کے ساتھ بولنگ کے بارے میں بات کرتے ہیں، میں نے اتنی زیادہ ون ڈے کرکٹ نہیں کھیلی لیکن میں جانتا ہوں کہ نئی گیند سے کیسے کرنی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔