بی سی سی آئی کو مل گیا نیا صدر، بی سی سی آئی کی سالانہ جنرل میٹنگ میں روجر بنّی کے نام پر لگی مہر
ہندوستان کے سابق آل راؤنڈر روجر بنّی بی سی سی آئی کے نئے صدر منتخب کر لیے گئے ہیں، وہ بی سی سی آئی کے 36ویں صدر ہیں اور ہندوستان کے سابق کپتان سورو گانگولی کی جگہ لیں گے۔
ہندوستان کے سابق کرکٹر روجر بنّی کو سورو گانگولی کی جگہ اگلے بی سی سی آئی صدر کی شکل میں منتخب کر لیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ بی سی سی آئی کی سالانہ جنرل میٹنگ میں لیا گیا ہے۔ وہ بی سی سی آئی کے 36ویں صدر ہیں۔ اس سے قبل نامزدگی کے دوران ہی ان کے نام پر فیصلہ تقریباً ہو گیا تھا کیونکہ کسی بھی عہدہ کے لیے کوئی مخالفت میں نہیں تھا۔ ان کے نام پر صرف مہر لگنی باقی تھی۔
واضح رہے کہ آج ممبئی کے تاج ہوٹل میں ہوئی میٹنگ میں بی سی سی آئی کے موجودہ صدر سورو گانگولی، سکریٹری جئے شاہ، نائب صدر راجیو شکلا، خزانچی ارون کمار دھومل اور روجر بنّی موجود تھے۔ اس میٹنگ میں کئی دیگر ایشوز پر بھی بات ہوئی۔
روجر بنّی کے علاوہ سکریٹری کے طور پر جئے شاہ نے دوبارہ ذمہ داری سنبھالی۔ راجیو شکلا بی سی سی آئی کے نائب صدر بنے۔ علاوہ ازیں آشیش شیلار (خزانچی)، دیوجیت سیکیا (جوائنٹ سکریٹری) بنے۔ موجودہ خزانچی ارون دھومل آئی پی ایل کے نئے صدر بنے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔