انڈین کرکٹر رشبھ پنت کے ساتھ دہلی سے گھر جاتے ہوئے سڑک حادثہ، شدید طور پر زخمی

دہلی سے اتراکھنڈ میں واقع اپنے گھر لوٹتے وقت کرکٹر رشبھ پنت کی گاڑی کو بڑا حادثہ پیش آیا ہے۔ اس حادثہ میں رشبھ پنت شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں اور انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: دہلی سے اتراکھنڈ میں واقع اپنے گھر لوٹتے وقت کرکٹر رشبھ پنت کی گاڑی کو بڑا حادثہ پیش آیا ہے۔ اس حادثہ میں رشبھ پنت شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں اور انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق رشبھ پنت کی بی ایم ڈبلیو کار روڑکی کے نارسن بارڈر پر محمد پور جھال کے قریب موڑ پر حادثے کا شکار ہو گئی۔ فی الحال پنت کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔ کچھ تصاویر منظر عام پر آئی ہیں جن میں ان کی کمر پر خرونچ کے نشانات دیکھے جا سکتے ہیں لیکن راحت کی خبر یہ ہے کہ رشبھ پنت فی الحال خطرے سے باہر ہیں۔


رپورٹ کے مطابق، رشبھ پنت کی گاڑی ڈیوائڈر پر لگی ریلنگ سے ٹکرائی اور اس میں آگ لگ گئی۔ آس پاس کے دیہی علاقوں کے لوگوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا اور اس کے بعد انہیں قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ انہیں فوری طور پر دہلی روڈ پر واقع سکشم اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ حال ہی میں سری لنکا کے دورے کے لیے ہندوستانی ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے۔ وراٹ کوہلی، روہت شرما، کے ایل راہل اور رشبھ پنت کا انتخاب ٹی-20 ٹیم کے لئے نہیں کیا گیا ہے۔ تاہم پنت بھی ون ڈے سیریز کے لیے منتخب ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔ گھٹنے کی چوٹ کی وجہ سے انہیں بحالی کے لیے این سی اے بھیجا گیا تھا۔ سری لنکا کے خلاف ٹی-20 سیریز کا آغاز 3 جنوری سے ہو رہا ہے۔ ساتھ ہی ون ڈے سیریز 10 جنوری سے شروع ہوگی۔ ساتھ ہی بنگلہ دیش کے خلاف حال ہی میں ختم ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں پنت نے 93 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ بھارت نے ٹیسٹ سیریز 2-0 سے اپنے نام کی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔