رکی پونٹنگ کی نیوٹرل امپائر کو ختم کرنے کی اپیل

آئی سی سی کے ایلیٹ پینل میں اکثریت آسٹریلیا اور انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے امپائرز کی ہے لیکن نیوٹرل امپائرز کی پالیسی ہونے کے سبب ان میں سے کوئی بھی ایشز میں خدمات سر انجام نہیں دے سکتا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

برمنگھم: ایجبسٹن ٹسٹ میں ایلیٹ پینل کےامپائرز علیم ڈار اور جوئیل ولسن کی جانب سے غلط فیصلوں کی بھرمار ہوگئی، ناقدین میں سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ بھی شامل ہیں، آئی سی سی کے ایلیٹ پینل میں اکثریت آسٹریلیا اور انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے امپائرز کی ہے لیکن نیوٹرل امپائرز کی پالیسی ہونے کے سبب ان میں سے کوئی بھی ایشز میں خدمات سر انجام نہیں دے سکتا۔

رکی پونٹنگ نے کہا کہ تسلسل کے ساتھ غلط فیصلوں کا سامنے آنا کرکٹ کے لئے اچھی چیز نہیں ہے، یہ نہیں کہا جا سکتا کہ ٹیکنالوجی کی موجودگی میں امپائرز کے فیصلوں کا درست ہونا زیادہ ضروری نہیں، تمام تر تنقید کے باوجود ایجبسٹن ٹسٹ میں ڈی آر ایس کی افادیت ثابت ہوگئی۔ انھوں نے تجویز پیش کی کہ کرکٹ کافی آگے بڑھ چکی ہے، میرے خیال میں نیوٹرل امپائرز کا سلسلہ ختم کردینا چاہیے۔


کرکٹ کے لئے قوانین سازی کی ذمہ دار ایم سی سی کے رکن اور سابق کپتان نے کہا کہ کھلاڑیوں میں بات چیت پہلے ہی چل رہی ہے، معاملہ آئندہ میٹنگ میں سامنے لاؤں گا، نیوٹرل امپائرز کی پالیسی کی وجہ سے کئی امپائرز بڑے ایونٹس میں ذمہ داریاں سرانجام دینے سے محروم رہ جاتے ہیں، اس کی وجہ سے امپائرز میں جلد ریٹائرمنٹ لینے کا رجحان بھی بڑھ رہا ہے۔

یاد رہے کہ ورلڈکپ میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ میں فائنل سمیت امپائرز کے کئی فیصلہ سخت تنقید کی زد میں رہے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔