انگلینڈ سے ہارنے کی کیا وجہ رہی

ہندوستانی بلے بازوں کی جانب سے کوئی بڑی شراکت داری کی عدم موجودگی میں انگلینڈ کے لئے ہندوستان کو ہرانا آسان ہو گیا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ آئی اے این ایس</p></div>

تصویر بشکریہ آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

ہندوستان نے انگلینڈ کے اسپنروں کو ہلکے میں لیا اور وہ ان کی شکست کی مرکزی وجہ رہی۔ہارٹلی کی سات وکٹوں کی جارح گیند بازی کی بدولت انگلینڈ نے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن اتوار کو دوسری اننگز میں ہندوستان کو 202 رن پر محدود کرنے کے بعد میچ 28 رن سے جیت لیا۔ اس فتح کے ساتھ ہی انگلینڈ نے پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔

ہندوستانی بلے بازوں کی جانب سے کوئی بڑی شراکت داری کی عدم موجودگی میں انگلینڈ کے لئے ہندوستان کو ہرانا آسان ہو گیا۔231رنز کے ہدف کے تعاقب کرنے اتری ہندوستانی ٹیم تو چل میں آیا کی طرز پر یکے بعد دیگرے وکٹ گنواتے ہوئے 69.1 اوورز میں 202 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ کپتان روہت شرما نے سب سے زیادہ 39 رنز بنائے۔ کے ایل راہل 22 رن، اکشر پٹیل 17 رن، یشسوی جیسوال 15 رن، رویندر جڈیجہ دو رن اور شبھمن گل کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوئے۔ شریاس ایر 13 رن، شریکر بھرت اور آر اشون 28-28 رن اور محمد سراج 12 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ بمراہ چھ رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔


انگلینڈ کی جانب سے ہارٹلی نے سات وکٹ حاصل لئے۔ جو روٹ اور جیک لیچ نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن ہندوستانی گیند بازوں نے دوسری اننگز میں لنچ سے قبل انگلینڈ کو 420 کے اسکور پر سمیٹ دیا تھا اور اب ہندوستانی ٹیم کو میچ جیتنے کے لیے 231 رنز بنانے ہیں۔

راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کل  صبح کے سیشن میں، انگلینڈ نے تیسرے دن کے اپنے اسکور چھ وکٹ پر 317 رنز کے اسکور سے دن کا آغاز کیا۔ بمراہ نے ریحان احمد کو 28 رنز پر بھرت کے ہاتھوں کیچ کروا کر انگلینڈ کو ساتواں جھٹکا دیا۔ اس کے بعد اشون نے ٹام ہارٹلی کو 34 رنز پر بولڈ کرکے پویلین بھیج دیا۔ نویں وکٹ کے طور پر مارک ووڈ(صفر) کو جڈیجہ نے بھرت کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔


انگلینڈ کی جانب سے اولی پوپ نے سب سے زیادہ رنز بنائے، بمراہ نے انہیں 196 کے اسکور پر بولڈ کرکے ڈبل سنچری بنانے سے روک دیا اور اس کے ساتھ ہی انگلینڈ کی دوسری اننگز 420 رنز پر سمٹ گئی۔ انگلینڈ کو 230 رنز کی برتری حاصل ہے اور ہندوستان کو جیت کے لیے 231 رنز بنانے ہیں۔ندوستان کی جانب سے جسپریت بمراہ نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ آر اشون نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ رویندرا جڈیجا نے دو بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔ اکشر پٹیل نے ایک وکٹ حاصل کیا۔

ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن ہفتہ کو اس نے اپنی دوسری اننگز میں چھ وکٹوں پر 316 رنز بنا کر ہندوستان کے خلاف 126 رنز کی برتری حاصل کر لی۔ انگلینڈ نے لنچ کے بعد اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ چائے کے وقت جسپریت بمراہ اور روی چندرن اشون نے مہمان ٹیم کو پانچ وکٹ پر 172 پر سمیٹ دیا تھا۔ لیکن پوپ نے سخت مقابلہ کیا اور ناٹ آوٹ 148 رنز بنا کر انگلینڈ کو کھیل میں واپسی دلائی۔ وہ ہندوستان کے خلاف دوسری اننگز میں سنچری بنانے والے پہلے غیر ملکی بلے باز ہیں۔ بین فاکس اور پوپ کے درمیان چھٹی وکٹ کے لیے 112 رنز کی شاندار شراکت ہوئی۔


اس سے قبل ہندوستان نے اپنی پہلی اننگز کل کے اسکور 421 رنز سات وکٹوں سے آگے شروع کی لیکن میزبان ٹیم جو روٹ کی خطرناک اسپن کا مقابلہ نہ کر سکی اور ہندوستان کی پہلی اننگز اپنے کل کے اسکور میں صرف 15 رنز کے اضافے کے ساتھ ختم ہو گئی۔ روٹ نے 87 رنز کے اسکور پر جڈیجا کو ایل بی ڈبلیو کیا جبکہ روٹ نے بمراہ کو پویلین بھیجا ۔ محمد سراج نے روٹ کو اپنی ہیٹ ٹرک اور فائیو فیر سے محروم کر دیا لیکن وہ کم گھومنے والی گیند پر ریحان احمد کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے۔

انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز محتاط انداز میں کیا لیکن لنچ سے چند منٹ قبل اشون کرولی (31) کا وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔ کھیل کے دوسرے سیشن میں ہندوستان نے بمراہ اور اسپنرز کی گیند بازی کے ساتھ زبردست واپسی کی اور چار وکٹیں لے کر چائے کے وقت انگلینڈ کا اسکور 172/5 تک پہنچا دیا۔ بمراہ کو ڈکٹ (47) کو کلین بولڈ کرنے میں صرف ایک اوور لگا۔ بمراہ نے انگلینڈ کے بہترین بلے باز جو روٹ کو آؤٹ کیا۔ جونی بیرسٹو (10) نے بمراہ کے طوفان کا سامنا کیا، لیکن وہ جڈیجا کو چکما دینے میں ناکام رہے۔ بین اسٹوکس اشون کی اسپن کے دھوکے میں آکر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ اس کے ساتھ ہی اشون نے اسٹوکس (33) کو ٹیسٹ میں 12ویں بار آؤٹ کیا۔


ہندوستان نے پہلی اننگز میں کے ایل راہل کے 86 رنز، یشسوی جیسوال کے 80 رنز اور جڈیجہ کی 81 رنز کی ناٹ آوٹ نصف سنچری کی مدد سے 436 رنز کا بڑا اسکور بنایا تھا اور اسے پہلی اننگز کی بنیاد پر 190 رنز کی برتری حاصل تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔