آئی پی ایل 2021: شہباز احمد کی شاندار کارکردگی، آر سی بی نے سن رائزرس کو 6 رن سے ہرایا

17 ویں اوور میں بائیں ہاتھ کےاسپنر شہبازاحمد نے تین وکٹ لے کر میچ کا رخ ہی پلٹ دیا جس کے نتیجے میں سنرائزرس ہار گئی۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

سنرائزرس حیدرآباد کو جہاں لگاتار دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا وہیں وراٹ کوہلی کی آر سی بی نے اپنا لگاتار دوسرامیچ جیتا۔ آر سی بی نے ایک دلچسپ مقابلہ میں سررائزرس کو 6 رن سےشکست دی ۔آر سی بی نےپہلے کھیلتےہوئے 20 ااور میں آٹھ وکٹ کے نقصان پر 149 رن بنائے اور لگ رہا تھا کہ آ رسی بی یہ میچ ہار جائے گی لیکن17 ویں اوور میں کچھ ایسا ہوا کہ سنرائزرس جو 16 اوور تک دو وکٹ پر 115 رن بنا چکی تھی اچانک ہار گئی۔

17 ویں اوور میں جب سنرائزرس کوچار اوور میں صرف 35 رن بنانےتھے اس وقت میں ایسا موڑ آیا کہ سنرائزرس ہار گئی اور آ ر سی بی جیت گئی۔ 17 ویں اوور کی پہلی دو گیند پر بائیں ہاتھ کےاسپنر شہباز احمد نےجانی بیرسٹو اور منیش پانڈےکو آوٹ کیا اور پھر آخری گیند پر عبدل سمد کو آؤٹ کیا ۔18 ویں اوور میں سات رن بنےاور ایک وکٹ گرا اور اس وقت سنرائزرس کو دو اوور میں 27 رن بنانے تھےاور چار وکٹ باقی تھے۔19 ویں اوور میں11 رن بنےاور ایک وکٹ گرا۔آخری اوور میں دلچسپ مقابلہ تھا لیکن سنرائزرس کےدو وکٹ گر گئےاور اس کی آخری جوڑی ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور چھہ رن سےہار گئی۔


ادھرآر سی بی کی جانب سے جارحانہ بلے باز گلین میکسویل (57) کی عمدہ نصف سنچری اور کپتان وراٹ کوہلی کی 33 رن کی اننگ سے رائل چیلنجرز بنگلور نے سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف آئی پی ایل مقابلے میں بدھ کو آٹھ وکٹ پر 149 رن کا اسکوربنالیا۔

حیدرآباد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ میکسویل نے جیسن ہولڈر کی اننگ کی آخری گیند پر آوٹ ہونے سے پہلے 41 گیندوں پر 59 رن میں پانچ چوکے اورتین چھکے لگائے۔ کپتان وراٹ نے 29 گیندوں پر 33 رن میں چار چوکے لگائے۔ وراٹ اور میکسویل نے تیسرے وکٹ کے لئے 44 رن جوڑے۔ شہبازندیم نے 10 گیندوں پر 14 رن میں ایک چھکا لگایا۔ اوپنر دیودت پڈیکل نے 13 گیندوں پر 11 رن میں دوچوکے لگائے۔ واشنگٹن سندر نے آٹھ رن اورکائل جیمسن نے 12 رن بنائے۔


حیدرآباد کی جانب سے جیسن ہولڈر نے چاراوور میں 30 رن دے کر تین وکٹ لئے جبکہ لیگ اسپنر راشدخان نے چاراوور میں محض 18 رن دے کردووکٹ نکالے۔ بھونیشور کمار، شہبازندیم اورٹی نٹراجن نے ایک ایک وکٹ لیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 15 Apr 2021, 6:43 AM