کین ولیمسن کا صبر و تحمل قابل تعریف: روی شاستری
شاستری نے کہا کہ گزشتہ 48 گھنٹوں میں آپ کے صبر و تحمل اور خاموشی حیرت انگیز ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ تمہارا ایک ہاتھ اس عالمی کپ پر تھا۔ آپ صرف کین نہیں ہو۔ آپ کر سکتے ہو۔ گاڈ بیلس‘‘۔
نئی دہلی: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے چیف کوچ روی شاستری نے عالمی کپ کی رنر اپ ٹیم نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کے صبرو تحمل کی تعریف کی ہے۔ نیوزی لینڈ سے سیمی فائنل میں ہارنے کے بعد ہندوستانی کرکٹ ٹیم خطابی مقابلے سے باہر ہو گئی تھی۔ لیکن مسلسل دوسرے ایڈیشن میں کیوی ٹیم کو رنر اپ کی ٹرافی پر اکتفا کرنا پڑا۔ حیرانی کی بات یہ رہی کہ اس بار عالمی کپ میں نہ صرف مقررہ 50 اووروں کے کھیل میں بلکہ سپر اوور میں بھی دونوں ٹیمیں برابر رہی تھیں اور صرف زیادہ باؤنڈری کی بدولت انگلینڈ فاتح قرار دے دیا گیا۔
آئی سی سی کے اس متنازعہ ضابطے کے باوجود ولیمسن نے حریف انگلینڈ کے کپتان مورگن سے ہاتھ ملا کر انہیں پہلی بار عالمی فاتح بننے پر مبارک باد دی۔ دنیا بھر میں اس نتیجہ پر حیرانی ظاہر کی گئی ہے اور نیوزی لینڈ کی تعریف ہوئی ہے۔ اس میں ہندوستانی کوچ شاستری بھی پیچھے نہیں رہے جنہوں نے کیوی ٹیم کے کپتان کے تحمل اور شرافت کی تعریف کی ہے۔
شاستری نے ٹوئٹر پر ولیمسن کے لیے لکھا کہ ’’آپ کا صبرو تحمل اور بڑا پن ناقابل احترام ہے‘‘۔ ہندوستانی کوچ نے ولیمسن کی اس لئے بھی زیادہ تعریف کی کیونکہ آئی سی سی کے ضابطوں سے متعلق مباحثے اور تنازعہ کے درمیان بھی انہوں نے پر امن طریقے سے اپنی ہار قبول کی اور کسی طرح کا کوئی سوال نہیں اٹھایا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 48 گھنٹوں میں آپ کے صبر و تحمل اور خاموشی حیرت انگیز ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ تمہارا ایک ہاتھ اس عالمی کپ پر تھا۔ آپ صرف کین نہیں ہو۔ آپ کر سکتے ہو۔ گاڈ بیلس‘‘۔
آئی سی سی ورلڈ کپ فائنل کے نتائج پر دنیا بھر میں بحث ہو رہی ہے لیکن کیوی ٹیم کے کپتان نے اس پر کوئی تنازعہ پیدا نہیں کیا۔ اوور تھرو کے سوال پر بھی انہوں نے کہا کہ ’’میں اس طرح کے کسی اصول سے واقف نہیں تھا۔ آپ کو امپائروں پر یقین کرنا ہوتا ہے۔ ہمیں نہیں پتہ تھا کہ حالت یہاں تک پہنچے گی کہ ہم کسی باؤنڈری اصول کے بارے میں بات کر رہے ہوں گے۔ یہ اصول تو پہلے سے ہی بنے ہوئے ہیں‘‘۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔