راجکوٹ ٹسٹ LIVE: پہلے دن کا کھیل ختم، ہندوستان کا اسکور 364/4
پرتھوی شا، پجارا اور کوہلی کی بہترین بلے بازی، پہلے دن اسکور 364/4
ہندوستان نے پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک 4 وکٹ کے نقصان پر 364 رن بنا لیے ہیں۔ پہلا وکٹ جلد گر جانے کے بعد ہندوستان کے لیے پرتھوی شا اور چیتیشور پجارا نے 200 سے زائد رن کی شراکت داری کی۔ ان دونوں کے آؤٹ ہونے کے بعد کپتان وراٹ کوہلی اور اجنکیا رہانے نے ہندوستان کو مضبوط حالت میں پہنچا دیا لیکن 41 رن کے اسکور پر رہانے آؤٹ ہو گئے۔ پہلے دن کا کھیل ختم ہونے پر وراٹ کوہلی 137 گیند میں 72 رن اور رِشبھ پنت 21 گیند میں 17 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔
ہندوستان کا اسکور 300 کے پار، کوہلی رہانے میدان پر موجود
ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ٹیم انڈیا نے 73 اووروں میں 3 وکٹ کے نقصان پر 302 رن بنا لئے ہیں۔ وراٹ کوہلی 92 گیندوں میں 45 رن اور جنکیا رہانے 62 گیندوں میں 27 رن بنا کر میدان پر موجود ہیں۔
کوہلی رہانے میدان پر موجود، ہندوستان کا اسکور 250 کے پار
ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو میچوں کی ٹسٹ سریز کا پہلا مقابلہ راجکوٹ کے سوراشٹر کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلا جا رہا ہے۔ ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ٹیم انڈیا نے 70 اووروں میں 3 وکٹ کے نقصان پر 292 رن بنا لئے ہیں۔ وراٹ کوہلی 37 رن اور آجنکیہ رہانے 25 رن بنا کر میدان پر موجود ہیں۔
ہندوستان کا اسکور 3 وکٹ کے نقصان پر 261 رن
راجکوٹ میں ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے بیچ ٹسٹ سریز کے پہلے میچ کے پہلے دن چائے کے وقفہ کے بعد ہندوستان نے 3 وکٹ پر 232 کے اسکور سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ پرتھوی شا (134) اور چیتیشور پجارا (86) کے آوٹ ہو جانے کے بعد وراٹ کوہلی اور آجنکیہ رہانے کی جوڑی میدان پر ہے۔
وراٹ اور رہانے سنبھل کر کھیل رہے ہیں اور ہندوستان نے 60 اوورز کے بعد 3 وکٹ کے نقصان پر 261 رن بنا لئے ہیں۔ وراٹ کوہلی اب تک 25 اور آجنکہ رہانے 8 رن بنا چکے ہیں۔
پرتھوی شا 134 رن کے اسکور پر آؤٹ، ٹی بریک تک ہندوستان کا اسکور 3/232
راجکوٹ میں ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے بیچ ٹسٹ سریز کے پہلے میچ کے پہلے دن چائے کے وقت تک کا کھیل ختم ہو چکا ہے۔ ہندوستان نے 51 اوور کے بعد 3 وکٹ کے نقصان پر 232 رن بنائے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے تین گیند بازوں کو ایک ایک وکٹ حاصل ہوا۔
پرتھوی شا نے اپنے ڈیبیو میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی۔ وہ 18 سال کے سنچری بنانے والے بلے باز بنے۔ پرتھوی شا نے 154 بال میں 19 چوکوں کی مدد سے 134 رن بنائے۔ پرتھوی شا کو ویسٹ انڈیز کے گیندباز دیویندر بشو نے کاٹ اینڈ بولڈ کیا۔
پرتھوی کے آؤٹ ہونے کے بعد آجنکیا رہانے میدان پر اترے ہیں وہ کپتان وراٹ کوہلی کا ساتھ دیں گے جو چیتیشور پجارا کے 86 رن پر آؤٹ ہونے کے بعد میدان پر آئے تھے۔
پجارا 86 رن بنا کر آؤٹ ہندوستان کے 2 وکٹ پر 213 رن
چیتیشور پجارا کے طور پر ہندوستان کا دوسرا وکٹ گرا۔ انہوں نے 130 گیندوں پر شاندار 86 ران اسکور کئے۔ اپنی ایننگ کے دوران پجارا نے 14 چوکے لگائے جبکہ ان کا اسٹرائیک ریٹ 66.15 کا رہا۔ چیتیشور پجارا کے بعد وراٹ کوہلی چوتھے نمبر پر بلے بازی کے لئے میدان پر پہنچے۔
دوسری طرف پرتھوی شا نے اپنے ڈیبیو میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 137 گیندوں میں 17 چوکوں کی مدد سے 121 رن بنا لئے ہیں۔
ویسٹ انڈیز کے گیند بازوں شینن گیبرئیل اور شرمن لوئس نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا ہے۔ کے ایل راہل کا وکٹ گیبرئیل جبکہ پجارا کا وکٹ شینن نے حاصل کیا۔
پرتھوی شا کی شاندار سنچری
پرتھوی شا نے اپنے پہلے ہی میچ میں شاندار سنچری اسکور کی اور 99 گیندوں میں 101 رن بنائے۔ اپنی شاندار سنچری کے دوران پرتھوی نے 15 چوکے لگائے اور ان کا اسٹرائیک ریٹ 100 سے زیادہ کا رہا۔ دوسری طرف چیتیشور پجارا نے بھی پرتھوی شا کا اچھا ساتھ دیا، انہوں نے نصف سنچری اسکورکی ہے۔
ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو میچوں کی سیریز کا پہلا مقابلہ راجکوٹ کے سوراشٹر کرکٹ یونین میدان پر کھیلا جا رہا ہے۔ ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ہندوستان کا جلد ہی ایک وکٹ گر جانے کے بعد پرتھوی شا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے پہلے ہی میچ میں سنچری اسکور کی جبکہ چیتیشور پجارا نے بھی ان کا اچھا ساتھ دیا اور نصف سنچری اسکور کی۔
ہندوستانی ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا اور ویسٹ انڈیز کو گیند بازی کا موقع دیا۔ اس سیریز کو آئندہ آسٹریلیا دورے کی تیاری کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
ہندوستان کی شروعات بے حد خراب رہی اور محض 3 رن کے اسکور پر لوکیش اور راہل پویلین لوٹ گئے۔ انہیں شینان گیبریل نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کرایا، راہل نے کوئی رن اسکور نہیں کیا۔ تیسرے نمبر پر بلے بازی کے لئے اترے چیتیشور پجارا نے پرتھوی شا کا اچھا ساتھ دیا اور شراکت داری کو آگے بڑھایا۔
پرتھوی شا کی شاندار بلے بازی
اٹھارہ سالہ پرتھوی شا نے اپنے پہلے ہی ٹسٹ میچ میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 56 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ سنچری کی جانب گامزن پرتھوی شا اپنے ڈیبیو میچ میں نصف سنچری اسکور کرنے والے سب سے نوجوان بلے باز ہیں۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ عباس علی بیگ کے نام درج تھا جنہوں نے 1959 میں 20 سال 131 دنوں کی عمر میں انگلینڈ کے خلاف منچیسٹر ٹسٹ کے دوران نصف سنچری اسکور کی تھی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔