بارش کی وجہ سے ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرے دن کا کھیل منسوخ

بنگلہ دیش نے پہلے دن 3 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز بنائے تھے، لیکن اس کے بعد اپنی اننگز کو آگے نہیں بڑھا سکا۔ کھیل کے تیسرے دن بھی بارش ہونے کا امکان ہے، تاہم دوسرے سیشن میں بارش بند ہا جائے گی

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

کانپور: ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کا دوسرا دن بارش کی نذر ہو گیا۔ ہفتہ کو ہونے والا پورا دن بارش کے باعث کوئی کھیل ممکن نہیں ہو سکا۔ بنگلہ دیش نے پہلے دن 3 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز بنائے تھے، لیکن اس کے بعد اپنی اننگز کو آگے نہیں بڑھا سکا۔

امپائرز نے کیوریٹر سے بات چیت کے بعد کھیل کو دن بھر کے لیے منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔ تیسرے دن بھی بارش کی پیشگوئی ہے، لیکن دن کے دوسرے حصے میں موسم صاف ہونے کی امید ہے۔

مسلسل بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے کانپور میں کھیل کا امکان بالکل نہ رہا۔ دوپہر 2:00 بجے کھیل کو باضابطہ طور پر منسوخ کر دیا گیا۔ 2015 میں بنگلور ٹیسٹ کے بعد ہندوستان میں پہلی بار ایک دن کا کھیل بارش کی نذر ہوا ہے۔


پہلے دن صرف 35 اوور کا کھیل ممکن ہو سکا تھا، جس میں بنگلہ دیش نے مشکل حالات میں 107 رنز بنائے۔ ہندوستان کے کپتان روہت شرما نے بادلوں اور پچ کی نمی کو دیکھتے ہوئے پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا تھا، جو کچھ حد تک درست ثابت ہوا۔ تاہم جسپریت بمراہ اور محمد سراج اپنی بہترین فارم میں نہیں تھے اور ہندوستان کے کے لیے ابتدائی دو وکٹیں آکاش دیپ نے حاصل کیں۔

بنگلہ دیش کی جانب سے مومن الحق اور نجم الحسن شانتو نے بہترین بیٹنگ کی، تاہم شانتو کو روی چندرن اشون نے 31 رنز پر آؤٹ کر دیا۔ جب پہلے دن کا کھیل ختم کیا گیا، تو مومن الحق 40 رنز پر اور مشفق الرحیم 6 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ ہندوستان کے لیے آکاش دیپ نے 34 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ اشون نے 22 رنز دے کر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔