دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن بارش نے کیا کھیل خراب، بنگلہ دیش نے 3 وکٹوں پر بنائے 107 رن

بارش کی وجہ سے ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کا پہلا دن متاثر ہوا، بنگلہ دیش نے 3 وکٹوں پر 107 رن بنائے، مزید کھیل ممکن نہ ہو سکا

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این&nbsp;ایس</p></div>

تصویر آئی اے اینایس

user

قومی آواز بیورو

کانپور میں ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کا پہلا دن بارش کے باعث متاثر ہوا۔ بارش نے میچ کے آغاز میں ہی کھیل کو متاثر کیا اور جب لنج کے بعد کچھ اوورز کا کھیل ہوا تو پھر سے بارش نے کھیل کو روک دیا۔ بنگلہ دیش نے اس دوران 3 وکٹیں گنوا کر 107 رن بنائے۔

بنگلہ دیش کی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لئے یہ دن مشکل بھرا ثابت ہوا، خاص طور پر جب بارش کے باعث صبح کے سیشن میں کچھ دیر سے کھیل شروع ہوا۔ تاہم، اس پہلے سیشن میں بارش نہیں ہوئی لیکن بنگلہ دیش نے اس میں دو وکٹیں کھو دیں۔ ہندوستان کے تیز گیندباز آکاش دیپ نے اپنے پہلے ہی اوور میں ایک وکٹ حاصل کی اور ہندوستان کو پہلی کامیابی دلائی۔


آکاش دیپ نے 9ویں اوور میں ذاکر حسن کو کو یشسوی جیسوال کے ہاتھوں کیچ کرایا اور وہ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد آکاش دیپ نے شادمان اسلام کو ایل بی ڈبلیو کر کے ہندوستان کو دوسری کامیابی دلائی۔ شادمان نے 24 گیندوں پر 4 چوکوں کی مدد سے 24 رن بنائے، جبکہ 29 رن پر بنگلہ دیش کے دو وکٹ گر گئے۔

اس کے بعد، مومن الحق اور کپتان نجم الحسن شانتو نے تیسرے وکٹ کے لئے 51 رن کی شراکت داری کی اور لنج تک اپنی ٹیم کو مزید نقصان نہیں ہونے دیا۔ لیکن لنج کے بعد جب کھیل دوبارہ شروع ہوا تو آر اشون نے نجم الحسن شانتو کو ایل بی ڈبلیو کر کے ہندوستان کو تیسری کامیابی دلائی۔ شانتو نے 57 گیندوں میں 31 رن بنائے اور اپنی اننگ کے دوران 6 چوکے لگائے۔

بارش کے سبب جب دن کا کھیل ختم ہونے کا اعلان کیا گیا، تب مومن الحق 40 رن بنا کر کھیلے رہے تھے، جنہوں نے 81 گیندوں پر 7 چوک لگائے تھے۔ ان کے ساتھ محمد راحت 6 رن بنا کر کھیل رہے تھے۔


ہندوستان کی جانب سے آکاش دیپ نے 34 رن دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ آف سپنر آر ایشون نے 22 رن پر ایک وکٹ لی۔ کھیل کی صورت حال کی بنا پر میچ کے ذمہ داروں نے یہ فیصلہ کیا کہ دن کا کھیل ختم کیا جائے اور اگلے دن کھیل صبح کے وقت مقررہ وقت سے آدھا گھنٹہ پہلے شروع ہوگا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔