پاکستان سپر لیگ پر کورونا کا سایہ، اب تک 8 افراد کووڈ-19 کی زد میں
ایک رپورٹ کے مطابق کووڈ-19 پروٹوکول کے مطابق اگر ان کے دو ٹیسٹ نگیٹیو آتے ہیں تو کرکٹر 24 جنوری سے اپنی متعلقہ ٹیموں کے ٹریننگ سیشن میں شامل ہو سکیں گے۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں 27 جنوری سے نئے سیشن کی شروعات سے کچھ دن پہلے ہی کورونا انفیکشن کے کچھ معاملے سامنے آ گئے ہیں جس سے تشویش کا عالم ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق تین کھلاڑیوں اور پانچ معاون اسٹاف کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو برآمد ہوا ہے۔ ٹورنامنٹ کے ڈائریکٹر سلمان نصیر نے ہفتہ کو ای ایس پی این کرک انفو کے حوالے سے کہا کہ کھلاڑی اور اسٹاف کوارنٹائن میں ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کووڈ-19 پروٹوکول کے مطابق اگر ان کے دو ٹیسٹ ریزلٹ نگیٹو آتے ہیں تو کرکٹر 24 جنوری سے اپنی متعلقہ ٹیموں کے ٹریننگ سیشن میں شامل ہو سکیں گے۔ بتایا جاتا ہے کہ پی ایس ایل ذمہ داران نے 20 جنوری سے اب تک 250 سے زائد کووڈ ٹیسٹ کرائے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) بھی مبینہ طور پر 14 جنوری سے ہوٹل کے ملازمین اور پی سی بی افسران کا کووڈ ٹیسٹ لگاتار کر رہا ہے۔ نصیر نے ایک بیان میں کہا کہ ’’پی سی بی سبھی شرکاء کے لیے ایک محفوظ ماحول بنانے کے لیے پرعزم ہے تاکہ وہ کھیل سکیں اور اپنی بہترین صلاحیت کا مظاہرہ کر سکیں۔‘‘
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی ایس ایل کے منتظمین مقابلے کے دوران کووڈ ٹیسٹ کریں گے اور اگر کوئی ٹیسٹ میں کووڈ سے متاثر پایا جاتا ہے تو اسے کراچی میں ٹورنامنٹ شروع ہونے سے پہلے تین دن کوارنٹائن میں رہنا ہوگا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔