بی سی سی آئی نے خاتون کرکٹرس کو سنائی بڑی خوشخبری، اب مرد کرکٹرس کے برابر ملے گی میچ فیس
بی سی سی آئی نے کانٹریکٹ میں شامل ہندوستانی خاتون کرکٹروں کے لیے یکساں تنخواہ پالیسی کو نافذ کرنے کا اعلان کیا، اب مرد اور خاتون دونوں کرکٹرس کے لیے میچ فیس کے طور پر ملنے والی رقم برابر ہوگی۔
ہندوستانی کرکٹ کنٹول بورڈ (بی سی سی آئی) نے خاتون کرکٹ کھلاڑیوں سے متعلق ایک بڑا فیصلہ لیا ہے۔ بی سی سی آئی نے کانٹریکٹ میں شامل ہندوستانی خاتون کرکٹرس کے لیے یکساں تنخواہ پالیسی کو نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس فیصلے کے مطابق اب مرد اور خاتون دونوں کرکٹرس کے لیے میچ فیس کے طور پر ملنے والی رقم برابر ہوگی۔
قابل ذکر ہے کہ ہندوستانی مرد ٹیم کے کھلاڑیوں کو ہر ٹیسٹ میچ کے لیے 15 لاکھ روپے، ہر یک روزہ میچ کے لیے 6 لاکھ روپے، اور ہر ٹی-20 مقابلے کے لیے 3 لاکھ روپے بطور میچ فیس دیے جاتے ہیں۔ اب خاتون کرکٹروں کو بھی ٹیسٹ، یک روزہ اور ٹی-20 میچوں کے لیے یہی رقوم ملا کریں گی۔
جہاں تک کھلاڑیوں سے متعلق کیٹگری کا سوال ہے، مرد کرکٹرس کے لیے چار کیٹگری رکھے گئے ہیں۔ حالانکہ خاتون کرکٹرس کو تین کیٹگری میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اے کیٹگری کے کھلاڑیوں کو سالانہ 50 لاکھ روپے، بی کیٹگری کے کھلاڑیوں کو سالانہ 30 لاکھ روپے، اور سی کیٹگری میں شامل کھلاڑیوں کو سال میں 10 لاکھ روپے دیے جاتے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔