آئی پی ایل: بقیہ میچوں کے لئے انگلینڈ سمیت 4 ممالک سے میزبانی کی پیشکش

ٹائٹ شیڈیول اور کورونا کی وجہ سے بقیہ میچ ستمبر-اکتوبر میں ہونے کا امکان ہے۔ ہندوستان میں کورونا کے بڑھتے معاملوں کی وجہ سے بی سی سی آئی اسے دوبارہ ہندوستان میں کرانے کا خطرہ مول نہیں اٹھانا چاہتا۔

آئی پی ایل
آئی پی ایل
user

یو این آئی

نئی دہلی: انگلینڈ، یو اے ای کے بعد آسٹریلیا اور سری لنکا جیسے دو اور ممالک نے ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی ) کے سامنے آئی پی ایل 2021 کے بقیہ میچوں کی میزبانی کی پیشکش کی۔ آئی پی ایل کے 14 ویں سیزن کو 29 میچوں کے بعد کورونا وائرس کی وجہ سے رد کردیا گیا تھا۔ اب باقی ماندہ 31 میچوں کے لئے بی سی سی آئی 20 دن کی ونڈو تلاش کررہا ہے۔ اس سے پہلے جنوبی افریقہ اور یو اے ای بھی آئی پی ایل کی میزبانی کرچکے ہیں۔ پچھلا سیزن یو اے ای میں ہوا تھا۔

ٹائٹ شیڈیول اور کورونا کی وجہ سے بقیہ میچ ستمبر-اکتوبر میں ہونے کا پورا امکان ہے۔ ہندوستان میں کورونا کے بڑھتے معاملوں کی وجہ سے بی سی سی آئی اسے دوبارہ ہندوستان میں کرانے کا خطرہ مول نہیں اٹھانا چاہتا۔ ایسے میں گزشتہ سیزن کی طرح یو اے ای میں ان مقابلوں کے انعقاد کی بات چل رہی تھی لیکن ہندوستان کو انگلینڈ میں 14 ستمبر سے ٹسٹ میچ کھیلنے ہیں۔ ایسے میں انگلینڈ کے چار کاونٹی کلبوں نے بھی آئی پی ایل کی تجویز رکھی تھی۔ اب سری لنکا اور آسٹریلیائی بورڈ نے بھی ٹورنامنٹ کے بقیہ میچوں کو اپنے یہاں کرانے کی پیشکش کی ہے۔


بی سی سی آئی کے صدر سوربھ گانگولی نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ فی الحال ٹورنامنٹ کے سلسلے میں جلدبازی نہیں کررہے ہیں۔ آہستہ آہستہ اس پر فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس سال آئی پی ایل نہیں کرایا جاسکا تو بی سی سی آئی کو اس سے تقریباً 2500 کروڑ روپئے کا نقصان ہوگا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔