ونڈے سیریز: ہندوستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ، شامی نے لیا آسٹریلیا کا پہلا وکٹ

ہندوستانی کپتان کے ایل راہل نے جمعہ کو یہاں آئی ایس بندرا اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

user

قومی آواز بیورو

موہالی: ہندوستانی کپتان کے ایل راہل نے جمعہ کو یہاں آئی ایس بندرا اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ محمد شامی نے میچ کے پہلے اوور کی چوتھی گیند پر ہی مچل مارچ کو 4 رن کے اسکور پر شبھمن گل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا کے واپس بھیج دیا۔ آخری اطلاع موصول ہونے تک آسٹریلیا نے 14 اوور میں ایک وٹ کے نقصان پر 63 رن بنا لیے تھے۔

راہل کپتان روہت شرما کی غیر موجودگی میں کپتانی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ روہت شرما کو آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے پیش نظر پہلے دو ون ڈے میچوں کے لیے آرام دیا گیا ہے۔ اسی وجہ سے قومی سلیکٹرز نے وراٹ کوہلی، ہاردک پانڈیا اور کلدیپ یادو کو پہلے دو میچوں کے لیے آرام دیا ہے۔ ان کی غیر موجودگی میں شریاس ائیر، رتوراج گائیکواڈ اور سوریہ کمار یادو کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔


دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم اس میچ کو ورلڈ کپ سے قبل ایک اچھے پریکٹس میچ کے طور پر لے گی۔ کینگرو کپتان پیٹ کمنز نے میڈیم پیسر شان ایبٹ کو ٹیم میں شامل کیا ہے جو موہالی کی پچ پر ہندوستانی بلے بازوں کے لیے مشکلات پیدا کر سکتے ہیں جو تیز گیند بازوں کے لیے مفید ہے۔

ٹیمیں

ہندوستان: شبھمن گل، رتوراج گائیکواڑ، شریاس آئیر، کے ایل راہل (وکٹ کیپر/کپتان)، ایشان کشن، سوریہ کمار یادو، رویندر جڈیجہ، روی چندرن اشون، شاردول ٹھاکر، جسپریت بمراہ، محمد شامی۔

آسٹریلیا: ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، اسٹیون اسمتھ، مارنس لیبوشین، کیمرون گرین، جوش انگلیس (وکٹ کیپر)، مارکس اسٹوئنس، میتھیو شارٹ، پیٹ کمنز (کپتان)، شان ایبٹ، ایڈم زمپا۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔