تیسرا ون ڈے: نیو زی لینڈ کی ٹیم 49 اوور میں آل آؤٹ، ٹیم انڈیا کو دیا 244 رنوں کا ہدف
سیریز کے 2 میچ جیت کر برتری حاصل کرنے والی ٹیم انڈیا کو اب میچ کے ساتھ سیریز پر بھی قبضہ کرنے کے لئے 244 رن بنانے ہوں گے۔
نئی دہلی۔ ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور 49 اوور میں ہی آل آؤٹ ہو گئی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے کل 243 رن بنائے اور ہندوستان کو جیتنے کے لئے 244 رنوں کا ہدف دیا۔
پانچ میچوں کی سیریز کے 2 میچ جیت کر برتری حاصل کرنے والی ٹیم انڈیا کو اب میچ کے ساتھ سیریز پر بھی قبضہ کرنے کے لئے 244 رن بنانے ہوں گے۔
نیوزی لینڈ کی طرف سے روس ٹیلر اور ٹام لیتھم نے اچھی بلے بازی کی۔ تجربہ کار ٹیلر نے 93 اور لیتھم نے 51 رنوں کا تعاون دیا۔ ان کے علاوہ ہندوستانی گیند بازوں نے کسی اور کیوی بلےباز کو جمنے نہیں دیا۔ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ لیا تھا لیکن ہندوستانی گیند بازوں نے ان کے فیصلے کو غلط ثابت کر دیا اور انہیں 50 اوور بھی بلے بازی نہیں کرنے دی۔
ٹیم انڈیا کی جانب سے محمد سمیع نے سب سے زیادہ تین وکٹ حاصل کیے جبکہ ہاردک پانڈیا، یجویندر چہل اور بھونیشور کمار نے 2-2 وکٹ حاصل کیے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 28 Jan 2019, 1:10 PM