مشیل کی بہترین نصف سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ فائنل میں
نیوزی لینڈ کی ٹیم وہ ٹیم بن گئی ہے جو 2 سال کے عرصے میں تین بار آئی سی سی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچی ہے۔ اس نےپہلے 10 اوورز تک انگلینڈ کی جھولی میں جانے والا میچ چھین لیا۔
ڈیرل مشیل کی 47 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 72 رن کی شاندار نصف سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کے ہاتھوں ون ڈے ورلڈ کپ کے فائنل میں شکست کا بدلہ لےلیا اور بدھ کو پانچ وکٹوں سے جیت حاصل کرکے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے خطابی مقابلہ میں داخلہ حاصل کرلیا۔
انگلینڈ نے آل راؤنڈر معین علی کے ناقابل شکست 51 رنز کی شاندار نصف سنچری کی بدولت 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز کا مشکل اسکور بنایا لیکن نیوزی لینڈ نے مین آف دی میچ بنے مشیل کی شاندار اننگز کی بدولت 19 اوورز میں پانچ وکٹوں پر 167 رنز بنا کر میچ کو اختتام میں جاتے جاتے یکطرہ بنادیا۔ مشیل نے 47 گیندوں پرچار چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 72 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی۔
ٹاس ہارنے کے بعد بلے بلے بازی کرنے اترے انگلینڈ کے معین علی نے اپنی ناٹ آؤٹ نصف سنچری سے کافی سہارا دیا۔ معین نے 37 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 51 رنز کی اننگز میں تین چوکے اور دو چھکے لگائے۔ معین نے ڈیوڈ ملان کے ساتھ تیسری وکٹ کے لیے 63 رنز کی اہم شراکت داری کی۔ ملان کے 30 گیندوں میں 41 رنز میں چار چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ لیام لیونگسٹون نے صرف 10 گیندوں پر 17 رنز میں ایک چوکا اور ایک چھکا لگایا۔
اوپنر جانی بیئرسٹو 17 گیندوں میں دو چوکوں کی مدد سے 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور جوس بٹلر 24 گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئےمعین کے ساتھ کپتان ایون مورگن چار رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ انگلینڈ کے اسکور میں 11 اضافی رنز کا بھی اہم تعاون رہا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی، ایڈم ملنے، ایش سوڈھی اور جیمز نیشم نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم وہ ٹیم بن گئی ہے جو 2 سال کے عرصے میں تین بار آئی سی سی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچی ہے۔ کرکٹ ایک ٹیم گیم ہے اور نیوزی لینڈ کی ٹیم ہر میچ میں اس کو صحیح ثابت کر رہی ہے۔ اسے ہر میچ میں ایک نیا ہیرو مل رہا ہے اور آج اسے 2-2 ہیرو مل گئے ہیں۔ نیشام اور مشیل۔ مجموعی طور پر، نیوزی لینڈ نے پہلے 10 اوورز تک انگلینڈ کی جھولی میں جانے والا میچ چھین لیا۔
اوپنر مارٹن گپٹل کے چار اور کپتان کین ولیمسن کے پانچ رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد مشیل نے ڈیون کونوے کے ساتھ تیسری وکٹ کے لیے 82 رنز کی شراکت داری کی۔ ایک موقع پر میچ انگلینڈ کی جھولی میں جاتا دکھائی دے رہا تھا لیکن اننگز کے 17ویں اوور میں کیوی بلے بازوں نے کرس جارڈن کی گیندوں پر 23 رنز بنا کر میچ کو آسان بنا دیا۔
گلین فلپس دو رنز بنانے کے بعد ٹیم کے 107 کے اسکور پر پویلین لوٹ گئے لیکن نئے بلے باز جیمز نیشم نے آتے ہی تیکھے تیور دکھائے اور صرف 11 گیندوں پر ایک چوکے اور تین چھکوں کی مدد سے 27 رنز بنائے۔ نیشم کا وکٹ 147 کے سکور پر گرا۔ لیکن مشیل نے کرس ووکس کی اننگز کے 19ویں اوور میں لگاتار دو چھکے اور آخری گیند پر ایک چوکا لگا کر نیوزی لینڈ کی جیت کو پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچایا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔