نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا ہندوستان میں شاندار استقبال، مقابلہ کے لیے افغانستان تیار

اسٹار کھلاڑی راشد خان کی غیر موجودگی میں افغانی کرکٹ ٹیم 9 ستمبر کو نوئیڈا کے میدان میں ہونے والے واحد ٹسٹ میچ میں کیوی ٹیم کا سامنا کرنے والی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

user

قومی آواز بیورو

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم طویل عرصے بعد ہندوستان کے دورے پر پہنچ گئی جہاں ان کا افغانی اسٹائل میں شاندار استقبال کیا گیا۔ کیوی ٹیم اس دورے میں ایک ٹسٹ کی سیریز کھیلنے والی ہے لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ مقابلہ ہندوستان سے نہیں بلکہ افغانستان سے ہوگا۔ افغانی ٹیم پہلے سے ہی 9 ستمبر کو ہونے والے ٹسٹ میچ کے لیے یہاں موجود ہے۔ یہ مقابلہ گریٹر نوئیڈا میں کھیلا جائے گا جسے افغانستانی ٹیم کے لیے ہوم گراؤنڈ بنایا گیا ہے۔

افغانستان کے خلاف واحد ٹسٹ کے لیے نیوزی لینڈ ٹیم کی کمان تیز گیندباز ٹم ساؤدی کے ہاتھوں میں ہے۔ ٹیم میں کئی ایسے کھلاڑی بھی شامل ہیں جو آئی پی ایل میں اپنا جلوہ دکھا چکے ہیں جیسے کہ سابق کپتان کین ولیمسن، ڈیون کونوے، ڈیرل مشیل، گلین فلپس، رچن رویندر اور مشیل سینٹنر وغیرہ۔ حالانکہ اس ٹسٹ میچ کو آئی سی سی کی منظوری تو حاصل ہے لیکن یہ عالمی ٹسٹ چمپئن شپ کا حصہ نہیں ہے، جس کی وجہ سے اس کی جیت اور ہار سے ڈبلیو ٹی سی پوائنٹس ٹیبل پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔


ٹسٹ میچ کے لیے افغانستان کی تیاری کی بات کریں تو ٹیم نے نوئیڈا سے ایک مقابلہ کھیلا ہے جس میں ان کے کھلاڑیوں کا مظاہرہ کافی بہتر تھا۔ افغانی ٹیم کی کمان حشمت اللہ شہیدی کے ہاتھوں میں ہے۔ حالانکہ اسٹار کھلاڑی راشد خان چوٹ کی وجہ سے مقابلے سے باہر ہوچکے ہیں پھر بھی ٹیم میں کئی ایسے کھلاڑی ہیں جن سے بہتر مظاہرہ کی پوری امید ہے۔

افغانستان کی ٹیم:

حشمت اللہ شہیدی (کپتان)، ابراہیم زادران، ریاض حسن، عبدالملک، رحمت شاہ، بہیر شاہ، محبوب، اکرام الخیل (وکٹ کیپر)، شاہداللہ کمال، گلبدین نائب، افسر ززئی (وکٹ کیپر)، عظمت اللہ عمرزئی، ضیاء الرحمٰن اکبر، شمس الرحمٰن، قیس احمد، ظہیر خان، نجات مسعود، فرید احمد ملک، نوین زادران، خلیل احمد اور یاما عرب۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم:

ٹیم ساؤدی (کپتان)، ٹام بلنڈل (وکٹ کیپر)، مائیکل بریسبل، ڈیون کونوے، میٹ ہینری، ٹام لیتھم (نائب کپتان)، ڈیرل میشل، وِل اورُرکے، اعجاز پٹیل، گلین فلپس، رچن رویندر، مشیل سینٹنر، بین سیئرس، کین ولیمنس، وِل ینگ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔