نامیبیائی بلے باز لافٹی ایٹن نے ٹی-20 کی تیز ترین سنچری بنا کر سبھی کو کیا حیران

نیپال کے خلاف کھیلتے ہوئے نامیبیائی بلے باز جان نکول لافٹی ایٹن نے طوفانی کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے محض 33 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کر لی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ&nbsp; ایکس / @ICC</p></div>

تصویر بشکریہ ایکس / @ICC

user

قومی آواز بیورو

نامیبیا، نیپال اور نیدرلینڈس کے درمیان سہ رخی ٹی-20 کرکٹ سیریز کا آج سے آغاز ہو گیا۔ آج پہلا مقابلہ نامیبیا اور نامیبیا کے درمیان کھیلا گیا جس میں ٹی-20 کرکٹ کی تیز ترین سنچری دیکھنے کو ملی۔ نیپال کے خلاف کھیلتے ہوئے نامیبیائی بلے باز جان نکول لافٹی ایٹن نے طوفانی کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے محض 33 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کر لی۔ حالانکہ سنچری مکمل کرنے کے بعد وہ زیادہ دیر میدان پر نہیں ٹک سکے اور 36 گیندوں پر 101 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اس دوران انھوں نے 8 چھکے اور 11 چوکے لگائے۔

لافٹی ایٹن کی اس طوفانی اننگ کی بدولت نامیبیا نے چار وکٹ کے نقصان پر 206 رنوں کا بڑا اسکور کھڑا کیا۔ اس رن کا پیچھا کرنے اتری نامیبیا کی پوری ٹیم 18.5 اوورس میں 186 رن بنا کر آؤٹ ہو گئی اور اسے 20 رنوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ نامیبیا کی طرف سے ملان کروگر نے بھی 48 گیندوں پر 59 رنوں کی شاندار اننگ کھیلی۔ نیپال کی طرف سے کوئی نصف سنچری بھی نہیں بنا سکا۔ سب سے زیادہ 48 رن دیپندر سنگھ ایری نے بنائے۔


بہرحال، لافٹی ایٹن نے 33 گیندوں پر سنچری بنا کر نیپال کے کشل ملّا کا ریکارڈ توڑا جنھوں نے منگولیا کے خلاف 2023 میں 34 گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی۔ دیگر کھلاڑیوں کی بات کریں تو ڈیوڈ ملر نے 2017 میں 35 گیندوں پر سنچری بنائی تھی، اور ہندوستانی بلے باز روہت شرما نے بھی 35 ہی گیندوں پر 2017 میں ہی سنچری اسکور کی تھی۔ اب نامیبیا کے لافٹی ایٹن نے ان سبھی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔