ممبئی انڈینز نے دہلی کیپٹلز کو شکست دے کر اپنی پہلی جیت درج کی

ممبئی انڈینز نے اتوار کو انڈین پریمیئر لیگ کے 20ویں میچ میں دہلی کیپٹلز کو 29 رنز سے شکست دے کر اپنی پہلی جیت درج کی

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ ایکس / @IPL</p></div>

تصویر بشکریہ ایکس / @IPL

user

یو این آئی

ممبئی: ممبئی انڈینز نے اتوار کو انڈین پریمیئر لیگ کے 20ویں میچ میں دہلی کیپٹلز کو 29 رنز سے شکست دے کر اپنی پہلی جیت درج کی۔ 235 رنز کے بڑے ہدف کا تعاقب کرنے آئی دہلی کیپٹلز کی شروعات بہت خراب رہی اور چوتھے اوور میں 10 رنز پر اوپنر ڈیوڈ وارنر کا وکٹ گنوا بیٹھی۔ اس کے بعد پرتھوی شا نے ابھیشیک پورل کے ساتھ مل کر دوسرا وکٹ لیا اور 88 رنز جوڑ کر ٹیم کو میچ میں برقرار رکھا۔ 12ویں اوور میں بمراہ نے پرتھوی شا کو بولڈ کرکے دہلی کو دوسرا جھٹکا دیا۔ پرتھوی نے 40 گیندوں میں آٹھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 60 رنز کی اننگز کھیلی۔

ابھیشیک پوریل 31 گیندوں میں 41 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ کپتان رشبھ پنت ایک رن پر ہاردک کے ہاتھوں کیچ ہو کر پویلین بھیج دیا۔ ٹرسٹن اسٹبس نے 27 گیندوں پر 71 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی، جس میں تین چوکے اور سات چھکے شامل تھے، لیکن وہ اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کر سکے۔ اسٹبس ایک سرے سے کھیلتے رہے اور دوسرے سرے سے بلے باز آؤٹ ہوتے رہے۔


اکشر پٹیل آٹھ رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے اور جے رچرڈسن دو رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ کمار کشاگرا کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔ دہلی کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں پر صرف 205 رنز بنا سکی اور میچ 29 رنز سے ہار گئی۔ دہلی کی پانچ میچوں میں یہ چوتھی شکست ہے اور وہ پوائنٹس ٹیبل میں سب سے نچلے مقام پر پہنچ گئی ہے۔

ممبئی کی جانب سے جیرالڈ کوٹزی نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ جسپریت بمراہ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ روماریو شیفرڈ نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل اوپنر روہت شرما 49 رنز، ایشان کشن 42 رنز اور پھر آخری اوورز میں ٹم ڈیوڈ کے ناٹ آؤٹ 45 رنز اور روماریو شیفرڈ کے ناٹ آؤٹ 39 رنز کی بدولت ممبئی انڈینز نے دہلی کیپٹلز کو جیت کے لیے 235 رنز کا ہدف دیا تھا۔

آج وانکھیڑے اسٹیڈیم میں دہلی کیپٹلز کے کپتان رشبھ پنت نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ ممبئی انڈینز کی اوپننگ جوڑی روہت شرما اور ایشان کشن جو کہ بلے بازی کے لیے آئے، نے شاندار آغاز کیا اور پہلی وکٹ کے لیے 80 رنز جوڑے۔ روہت شرما نے 27 گیندوں میں چھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 49 رنز کی اننگز کھیلی۔ تاہم وہ ایک رن سے اپنی نصف سنچری سے چک گئے۔ وہ اکشر پٹیل کے ہاتھوں بولڈ آؤٹ ہوئے۔


انجری سے صحت یاب ہو کر ٹیم میں آنے والے سوریہ کمار یادو اپنا کھاتہ بھی نہ کھول سکے اور پویلین لوٹ گئے۔ کپتان ہاردک پانڈیا نے 33 گیندوں میں 3 چوکے اور ایک چھکا لگا کر 39 رنز بنائے۔ ایشان کشن نے 23 گیندوں میں چار چوکے اور دو چھکے لگا کر 42 رنز بنائے۔ تلک ورما چھ رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

اس کے بعد ٹم ڈیوڈ نے 21 گیندوں میں دو چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 45 رنز بنائے۔ روماریو شیفرڈ نے 10 گیندوں پر 39 رنز بنائے جس کے دوران انہوں نے تین چوکے اور چار چھکے لگائے، ٹیم کا اسکور مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں پر 234 رنز تک پہنچا دیا۔ شیفرڈ نے آخری اوور میں چوکے اور چھکے لگا کر 32 رنز بنائے۔ دہلی کے لیے اکشر پٹیل اور اینریچ نورٹجے نے دو دو وکٹ لیے۔ خلیل احمد نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔