ممبئی نے حیدرآباد کو 42 رن سے شکست دی، پلے آف میں جگہ بنانے میں ناکام
ایشان کشن اور سوریا کمار یادو کی طوفانی نصف سنچری اننگز کی بدولت ممبئی انڈینز نے آئی پی ایل میچ میں سن رائزرز حیدرآباد کو جیت کےلئے 236 رن کا مشکل ہدف دیا, جواب میں حیدرآباد کی ٹیم 193 رن ہی بنا سکی
ابوظہبی: وکٹ کیپر بلے باز ایشان کشن اور مڈل آرڈر بلے باز سوریا کمار یادو کی طوفانی نصف سنچری اننگز کی بدولت ممبئی انڈینز نے جمعہ کو آئی پی ایل میچ میں سن رائزرز حیدرآباد کو جیت کے لئے 236 رن کا مشکل ہدف دیا جس کے جواب میں حیدرآباد کی ٹیم 193 رن ہی بنا سکی ۔ممبئی نے یہ میچ ضرورت جیت لیکن وہ پلے آف میں جگہ بنانے میں ناکام رہی۔
ہدف کے تعاقب میں اتری حیدرآباد کی ٹیم نے بھی زبردست بلے بازی کی لیکن وہ 20 اوور میں آٹھ وکٹ پر 198 رن ہی بناسکی۔ کپتان منیش پانڈے نے ٹیم کو جیت دلانے کی بھرپور کوشش کی ۔ پانڈے نے سات چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 41 گیندوں پر 69 رن کی ناٹ آوٹ اننگز کھیلی۔
اس میں پہلے سلامی بلے باز جیسن رائے اور ابھیشیک شرما نے اچھی شروعات دی۔ دونوں نے پہلے وکٹ کے لئے 64 رن کہ اہم شراکت کی ۔ رائے نے چھ چوکوں کی مدد سے 21 گیندوں پر 34 جبکہ ابھیشیک نے چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 16 گیندوں پر 33 رن بنائے۔ نوجوان پریم گرگ نے بھی دو چوکوں اور ایک چھکے کی بدولت 21 گیندوں پر 29 رن کی اننگز کھیلی۔
اس سے قبل ممبئی انڈینز نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 235 رنز بنائے۔ دونوں اوپنرز کپتان روہت شرما اور ایشان کشن نے پہلے ہی اوور میں بڑا اسکور کرنے کا مقصد واضح کردیا۔ پہلے اوور میں آٹھ رنز آئے لیکن دوسرے اوور میں ایشان نے چار چوکے لگائے اور پلک جھپکتے ہی اسکور بورڈ کو 26 رنز تک پہنچادیا۔ اس کے بعد تیسرے ، چوتھے اور پانچویں اوور میں کم از کم تین چوکے لگے۔
پانچ یا چھ اوور کو چھوڑ کر ، ممبئی نے دوسرے تمام اوورز میں 10 سے اوپر رن بنائے ۔ اننگز کا مہنگا ترین اوور چوتھا اوور تھا جس میں ایشان اور روہت نے 22 رنزجم کئے ۔ تاہم ، روہت چھٹے اوور کی تیسری گیند پر راشد خان کے جال میں پھنس گئے اور اپنا وکٹ گنوادیا۔ ممبئی کی پہلی وکٹ 80 کے اسکور پر گری۔ روہت نے 13 گیندوں پر تین چوکوں کی مدد سے 18 رنز بنائے ، لیکن ایک سرے پر زبردست بلے بازی کررہے ایشان نے 32 گیندوں میں 11 چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 84 رنز بنائے۔
ایشان کے آؤٹ ہونے کے بعد سوریا کمار یادو نے دھماکہ خیز انداز میں اننگز کو آگے بڑھانے کی ذمہ داری اٹھائی۔ سوریا کمار یادو نے حیدرآباد کے سبھی گیندبازوں کی جم کر پٹائی کی اور چوکوں ، چھکوں کی برسات کر دی ۔ سوریاکمار نے 40 گیندوں میں 13 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے زبردست 82 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو منصوبہ بندی کے مطابق 235 کے بڑے اسکور پر پہنچا دیا۔
ممبئی کو پلے آف کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے حیدرآباد کو 170 رنز کے بڑے مارجن سے ہرانا ضروری ہے جو اتنا آسان نہیں ہے ، حالانکہ اس کھیل میں کچھ بھی ناممکن نہیں ہے۔ ایشان کیو میچ فاتح اننگز کے لئے پلیئر آف دی میچ دیا گیا۔ ممبئی 42 رن سے جیت کے باوجود پلے آف میں کوالیفائی نہیں کرسکی ۔ اس کے ساتھ ہی کے کے آر کی ٹیم آئی پی ایل 2021 سیزن کے پلے آف میں کوالیفائی کرنے والی چوتھی ٹیم بن گئی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔