شامی کے خلاف حَسین جہاں پہنچیں عدالت

شامی کی اہلیہ اس سے پہلے آئی پی ایل فرنچائز ٹیم دہلی ڈویلس کے سی ای او ہیمانت دوا سے بھی شکایت کر چکیں ہیں کہ جب تک شامی کے خلاف گھریلو تشدد کا معاملہ چل رہا ہے انہیں آئی پی ایل میں نہیں کھلایا جائے۔

محمد شامی اور ان کی اہلیہ حَسین جہاں کی فائل تصویر 
محمد شامی اور ان کی اہلیہ حَسین جہاں کی فائل تصویر
user

یو این آئی

کلکتہ: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے رکن محمد شامی کے خلاف اب ان کی اہلیہ نے گھریلو تشدد کا معاملہ علی پور ٹ کورٹ میں درج کرایا ہے ۔

گزشتہ مہینے سے محمد شامی اور ان کی اہلیہ کے درمیان سے اختلافات چل رہے ہیں ۔حسینہ جہاں نے محمد شامی کے خلاف کئی سنگین الزامات عائد کیے ہیں جس کے خلاف کلکتہ پولس کی جانچ کررہی ہے ۔مگر اب تک محمد شامی سے کلکتہ پولس نے پوچھ تاچھ نہیں کی ہے ۔اب حسین جہاں نے علی پور کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے ۔

اس سے قبل محمد شامی کی اہلیہ نے آئی پی ایل فرنچائز ٹیم دہلی ڈویلس کے سی ای او ہیمانت دوا سے ملاقات کرکے اپیل کی تھی چوں کہ ان کے خلاف گھریلو تشدد کا معاملہ چل رہا ہے اس لیے انہیں آئی پی ایل میں نہیں کھلایا جائے ۔حسین جہاں نے کہا تھا کہ میں سی ای او ہیمانت سر سے ملاقات کرکے اپنی بات رکھی ہے کہ جب تک خاندانی تنازعہ حل نہیں ہوجاتا اس وقت انہیں آئی پی ایل میں نہیں کھلا یا جائے۔

شامی کے خلاف کلکتہ پولس نے انڈین پینل کوڈ کے تحت کیس درج کررکھے ہیں جس میں گھریلو تشدد، قتل کی کوشش ، عصمت دری وغیر ہ شامل ہے ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 10 Apr 2018, 3:43 PM