سمیع کی تین مہینے بعد آؤٹ ڈور ٹریننگ میں واپسی

چاق و چوبند اور کفایتی گیند بازی کرنے والے محمد سمیع نے 2018 کے آخر میں زبردست واپسی کی اور اس کے بعد کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔

تصویر، سوشل میڈیا ، ایف بی
تصویر، سوشل میڈیا ، ایف بی
user

یو این آئی

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کےسرکردہ تیز گیند باز محمد سمیع قریب تین مہینے کے وقفے کے بعد آؤٹ ڈور ٹریننگ میں واپس آگئے۔دائیں بازو کے تیز گیند باز محمد سمیع ہندوستانی پیس اٹیک میں جسپریت بمراہ اور ایشانت شرما کے ساتھ شامل ہیں اور ہندستان کے اس پیس اٹیک کو دنیا کے بہترین پیس اٹیک میں شمار کیا جاتا ہے۔
ہندستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی کا اصل ہتھیار سمجھے جانے والے محمد سمیع نے اپنے آبائی شہر اتر پردیش میں ٹوئٹر پر اپنی بولنگ کا ایک مختصر ویڈیو کلپ شیئر کیا ہے ۔ سمیع نے ویڈیو کا کیپشن تحریر کیاا ، "تمام بھائیوں کےساتھ اپنے فارم ہاؤس میں کوالٹی پریکٹس سیشن کے دوران ۔"
نیوزی لینڈ میں میزبان ٹیم کے خلاف کھیلی گئی دو میچوں کی ٹیسٹ سریز میں آخری مرتبہ کھیلنے والے محمد سمیع اپنی ان کمنگ اور آؤٹ گوئنگ ڈلیوریز بہترین پریکٹس کرتے ہوئے دکھائی دئے ۔
محمد سمیع کو ہندوستان کے کپتان وراٹ کوہلی کا ریڈ بال کرکٹ میں ایک اہم ہتھیار سمجھا جاتا ہے ۔ انجری کے خاتمے کے بعد اپنی فٹ نیس میں کامل ، چاق و چوبند اور کفایتی گیند بازی کرنے والے محمد سمیع نے 2018 کے آخر میں زبردست واپسی کی اور اس کے بعد کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ انہوں نے 2018-19 میں آسٹریلیا میں ہندوستان کی پہلی ٹیسٹ سیریز جیت میں بھی اہم کردار ادا کیا۔
اس کے بعد وہ ورلڈ کپ 2019 میں ہیٹ ٹرک لینے میں کامیاب رہے تھے ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔