سب سے تیز ’وکٹوں کی سنچری‘ مکمل کر محمد شامی نے بنایا عالمی ریکارڈ

ہندوستان کی جانب سے یک روزہ کرکٹ میں ابھی تک سب سے تیز 100 وکٹ لینے کا ریکارڈ عرفان پٹھان کے نام پر تھا جب کہ عالمی سطح پر نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ نے یہ کارنامہ 56ویں میچ میں انجام دیا تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

نیپیر میں نیوزی لینڈ کے خلاف بدھ کو کھیلے جا رہے یک روزہ کرکٹ میچ میں مارٹن گپٹل کو شکار بنانے کے ساتھ ہی ہندوستان کے تیز گیندباز محمد شامی نے بڑی حصولیابی اپنے نام کر لی ہے۔ میکلیرین پارک میدان پر جاری میچ میں محمد شامی نے گپٹل کا وکٹ گرنے کے ساتھ ہی بین الاقوامی یک روزہ میچ میں سب سے تیزی کے ساتھ 100 وکٹ پورے کرنے والے ہندوستانی ہونے کا شرف حاصل کیا ہے۔

شامی نے اس دوران عرفان پٹھان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ شامی نے 56ویں یک روزہ میچ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے کا فخر حاصل کیا۔ پٹھان نے کارنامہ 59ویں میچ میں انجام دیا تھا۔ بین الاقوامی سطح پر شامی نے نیوزی لینڈ کے گیندباز ٹرینٹ بولٹ کے ریکارڈ کی برابری کی ہے۔ انھوں نے بھی 56 میچوں میں 100 وکٹ اپنے نام کیے تھے۔ اس کے علاوہ سابق ہندوستانی تیز گیندباز ظہیر خان نے 65میچوں میں، اجیت اگرکر نے 67 میچوں میں اور جواگل سری ناتھ نے 68 میچوں میں اپنے یک روزہ بین الاقوامی کیریر کے 100 وکٹ پورے کیے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔