لیجنڈس لیگ کرکٹ: ہربھجن سنگھ اور عرفان پٹھان لیجنڈس کی جنگ میں آمنے سامنے

لیجنڈس لیگ کے دوسرے مرحلے کا آغاز اتوار سے لکھنؤ کے اٹل بہاری واجپائی اکانا انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں بھیلواڑہ کنگز اور منی پال ٹائیگرس کے درمیان مقابلے سے ہوگا

عرفان پاٹھان، ہرپھجن سنگھ کی فائل تصویر / ٹوئٹر
عرفان پاٹھان، ہرپھجن سنگھ کی فائل تصویر / ٹوئٹر
user

یو این آئی

لکھنؤ: لیجنڈس لیگ کے دوسرے مرحلے کا آغاز اتوار سے لکھنؤ کے اٹل بہاری واجپائی اکانا انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں بھیلواڑہ کنگز اور منی پال ٹائیگرس کے درمیان مقابلے سے ہوگا۔ منی پال ٹائیگرز کی کمان ہندوستان کے سب سے کامیاب اسپنروں میں سے ایک ہربھجن سنگھ کے پاس ہے، جب کہ بھیلواڑہ کنگز کی کپتانی ہینڈسم ہنک عرفان پٹھان کر رہے ہیں، جو اپنی سوئنگ سے بلے بازوں کو حیران کر دیتے ہیں۔

لکھنؤ لیگ کے تحت دوسرے میچ میں گجرات جائنٹس کا مقابلہ 19 ستمبر کو منی پال ٹائیگرز سے ہوگا اور پھر تیسرے اور آخری میچ میں 21 ستمبر کو بھیلواڑہ کنگز اور انڈیا کیپٹلس کا مقابلہ ہوگا۔ 20 ستمبر آرام کا دن ہوگا۔

ہربھجن کی ٹیم میں بریٹ لی، اینڈریو فلنٹوف، رومیش کالوتھرانا، دیمتری ماسکرینہاس، لانس کلوزنر، محمد کیف، کوری اینڈرسن، عمران طاہر، ڈیرن سیمی اور متھیا مرلی دھرن شامل ہیں جبکہ عرفان کی ٹیم میں جارحانہ بلے باز یوسف پٹھان، ٹینو بیسٹ، اویس شاہ، ٹم بریسنن، شین واٹسن، ایس۔ سری سنت، فیڈل ایڈورڈز، نمن اوجھا اور مونٹی پنیسر جیسے بہترین کھلاڑی نظرآئیں گے۔


لیجنڈ لیگ کرکٹ کا سیزن 2 چار ٹیموں کا فرنچائزی ماڈل ہے۔ کولکتہ اور لکھنؤ کے علاوہ اس کے میچ نئی دہلی، کٹک اور جودھپور میں بھی کھیلے جائیں گے۔ لیگ کے تمام 16 میچز اسٹار اسپورٹس نیٹ ورک پر براہ راست نشر کیے جا رہے ہیں۔ اسے ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر چار زبانوں انگریزی، ہندی، تمل اور تیلگو میں بھی نشر کیا جا رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔