ہندوستان کو ہرا کر چھٹی مرتبہ ورلڈ کپ چیمپین بنا آسٹریلیا، ٹراوس ہیڈ کی شاندار سنچری
ہندوستان کو ہرا کر چھٹی مرتبہ ورلڈ کپ چیمپین بنا آسٹریلیا، ٹراوس ہیڈ کی شاندار سنچری
آسٹریلیا نے چھٹی بار ورلڈ کپ جیت لیا ہے۔ فائنل میچ میں آسٹریلیا نے ہندوستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔ آسٹریلیا کے سامنے 241 رنز کا ہدف تھا جو اس نے 42 گیندیں باقی رہ کر حاصل کر لیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے ٹریوس ہیڈ نے 137 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی۔
جیت کے قریب پہنچا آسٹریلیا
آسٹریلیا کا اسکور 38.4 اوور میں تین وکٹ پر 217 رنز ہے۔ ٹریوس ہیڈ 127 اور مارنس لیبوشگن 47 رنز پر کھیل رہے ہیں۔ آسٹریلیا اب فتح سے 36 رنز دور ہے۔
ٹریوس ہیڈ نے سنچری لگا کر اڑائے ٹیم انڈیا کے ہوش
ٹریوس ہیڈ نے فائنل میچ میں سنچری مکمل کر لی ہے۔ ہیڈ نے اپنی سنچری 95 گیندوں میں مکمل کی۔ اس دوران انہوں نے 14 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ آسٹریلیا کا اسکور 35 اوور میں تین وکٹوں پر 192 رنز ہے۔ آسٹریلیا کو اب 90 گیندوں میں 49 رن درکار ہیں۔
انڈیا کو چوتھے وکٹ کی تلاش، ٹریورس ہیڈ نصف سنچری بنا کر ناٹ آؤٹ
ہندوستانی ٹیم کو وکٹوں کی اشد ضرورت ہے۔ ٹریوس ہیڈ اور مارنس لیبوشین کریز پر جمے ہوئے ہیں۔ آسٹریلیا کا اسکور 25.3 اوورز میں تین وکٹ پر 139 رنز ہے۔ ٹریوس ہیڈ نے 65 اور مارنس لیبوشگن نے 31 رنز بنائے۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 92 رنز کی شراکت ہوئی ہے۔
بمراہ نے آسٹریلیا کو دیا دوسرا جھٹکا، اسٹیو اسمتھ سستے میں آؤٹ
جسپریت بمراہ نے ٹیم انڈیا کو تیسری کامیابی دلا دی ہے۔ انہوں نے اسٹیو اسمتھ کو 4 رن کے ذاتی اسکور پر ایل بی ڈبلیو کر کے پویلین واپس بھیجا۔ آسٹریلیا فی الحال 7 اوور کے بعد 3 وکٹ کے نقصان پر 47 رن ہے۔
بمراہ نے انڈیا کو دلائی دوسری کامیابی، مارش کو 15 رن پر کیا آؤٹ
جسپریت بمراہ نے مچل مارش کو آؤٹ کر دیا ہے۔ وکٹ کیپر کے ایل راہل نے ان کا کیچ کیا۔ مارش نے 15 رنز بنائے جس میں ایک چوکا اور ایک چھکا شامل تھا۔ آسٹریلیا کا اسکور فی الحال 5 اوور کے بعد 2 وکٹ کے نقصان پر 41 رن ہے۔
محمد سمیع نے آسٹریلیا کو دیا پہلا جھٹکا، وارنر کو بھیجا پویلین
محمد سمیع نے اپنی پہلی ہی گیند پر وکٹ حاصل کیا ہے۔ سمیع نے ڈیوڈ وارنر کو وراٹ کوہلی نے ہاتھوں کیچ کرایا۔ وارنر نے ایک چوکے کی مدد سے 7 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کا سکور 1.1 اوور میں ایک وکٹ پر 16 رنز ہے۔
ہندوستان نے آسٹریلیا کو دیا 241 رنوں کا ہدف
آئی سی سی عالمی کپ کے فائنل میں ہندوستان نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 241 رنز کا ہدف دیا ہے۔ ہندوستانی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں تمام 10 وکٹوں کے نقصان پر 240 رنز بنائے۔
سوریہ 18 رن بنا کر آؤٹ، ٹیم انڈیا کا اسکور 9 وکٹ پر 232
سوریہ کمار یادیو کی جدوجہد سے بھرپور اننگز اپنے اختتام کو پہنچی۔ سوریہ کو جوش ہیزل ووڈ نے وکٹ کیپر جوش انگلش کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ سوریہ نے 28 گیندوں کا سامنا کیا اور صرف 18 رنز بنائے۔ ہندوستان کا اسکور 49 اوور میں 9 وکٹوں پر 232 رنز ہے۔
سمیع کے بعد بمراہ بھی آؤٹ، انڈیا کا اسکور 8 وکٹ پر 214 رن
ہندوستانی ٹیم کا ساتواں وکٹ گرا ہے۔ محمد شامی فاسٹ بولر مچل اسٹارک کی گیند پر وکٹ کیپر جوش انگلس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ شامی نے 10 گیندوں میں چھ رنز بنائے۔ اس کے بعد ایڈم زیمپا نے جسپریت بمراہ کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ بمراہ صرف 1 رن بنا سکے۔ ہندوستان کا اسکور اب 44.5 اوور میں آٹھ وکٹوں پر 214 رنز ہے۔ سوریہ کمار یادو 14 رنز پر کھیل رہے ہیں۔ موجودہ ورلڈ کپ میں زمپا کی یہ 23ویں وکٹ تھی اور وہ محمد سمیع کے برابر پہنچ گئے ہیں۔
کے ایل راہل بھی آؤٹ، اب سوریہ کمار یادو سے امیدیں، انڈیا کا اسکور 207/6
ہندوستانی ٹیم کو چھٹا جھٹکا لگا ہے۔ کے ایل راہول مچل اسٹارک کی گیند پر وکٹ کیپر جوش انگلس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ راہول نے 107 رنز کا سامنا کیا اور صرف 66 رنز بنائے جس میں ایک چوکا بھی شامل تھا۔ ہندوستان کا اسکور فی الحال 42 اوور کے بعد 6 وکٹ کے نقصان پر 207 ہے۔ اگر ٹیم انڈیا کو ایک بڑے اسکور تک پہنچنا ہے تو سوریہ کمار یادو کو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
رویندر جڈیجہ کے طور پر ہندوستان کو لگا پانچواں جھٹکا
رویندر جڈیجہ پویلین لوٹ گئے ہیں۔ جڈیجہ جوش ہیزل ووڈ کے ہاتھوں وکٹ کیپر جوش انگلیس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ پچھلی گیند پر بھی جڈیجہ بال بال بچے تھے، آسٹریلوی ٹیم نے ڈی آر ایس لیا جو ضائع ہو گیا۔ 35.5 اوور میں ہندوستان کا اسکور 5 وکٹ پر 178 رنز ہے۔ سوریہ کمار یادو اور کے ایل راہل کریز پر موجود ہیں۔
ہندوستان کو لگا چوتھا جھٹکا، وراٹ کوہلی 54 رن بنا کر آؤٹ
کے ایل راہل کے ساتھ محتاط بلے بازی کر رہے وراٹ کوہلی کے طور پر ہندوستان کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ وراٹ کوہلی نے 63 گیندوں پر 54 رنوں کا تعاون کیا۔ ٹیم انڈیا کے لیے یہ چوتھا جھٹکا ہے۔ ٹیم انڈیا کا اسکور 29 اوور میں 4 وکٹ کے نقصان پر 149 رن ہے۔ نئے بلے باز کے طور پر رویندر جڈیجہ میدان پر پہنچے ہیں۔
اہم مقابلہ میں کوہلی نے اسکور کی نصف سنچری، راہل کے ساتھ اننگ کو سنبھالا
ویرات کوہلی نے اپنی نصف سنچری مکمل کر لی۔ کوہلی نے 56 گیندوں میں اپنی ففٹی مکمل کی جس میں چار چوکے شامل تھے۔ ہندوستان کا اسکور 26 اوور میں تین وکٹ پر 135 رنز ہے۔
ٹیم انڈیا نے 20 اوور میں 3 وکٹ کے نقصان پر بنائے 115 رن
ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ٹیم انڈیا نے 20 اوور میں 3 وکٹ کے نقصان پر 115 رن بنا لئے ہیں۔ وراٹ کوہلی 42 بال میں 29 رن اور کے ایل راہل 37 گیندوں میں 19 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔
تین وکٹیں گرنے کے بعد وراٹ اور راہل کی محتاط بلے بازی، انڈیا کا اسکور 100 رن سے تجاوز
ٹیم انڈیا کا اسکور 100 رن سے تجاوز کر گیا ہے۔ تین وکٹ گرنے کے بعد وارٹ کوہلی اور کے ایل راہل کی کوشش ہے کہ ایک بڑی شراکت داری کریں اور ہندوستان کو مستحکم پوزیشن میں پہنچائے۔ ہندوستان کا اسکور فی الحال 16 اوورز کے بعد 3 وکٹ پر 101 رن ہے۔ وراٹ 34 رن بنا کر جبکہ کے ایل راہل 10 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔
ہندوستان کو لگا تیسرا جھٹکا، شیئرس ایئر بھی سستے میں آؤٹ
شریئس ایئر نے فائنل میچ میں مایوس کیا ہے۔ شرئیس صرف چار رنز بنا سکے۔ انہیں پیٹ کمنز نے وکٹ کے پیچھے جوش انگلس کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ ہندوستان کا اسکور تین وکٹ پر 81 رنز ہے۔
روہت شرما 47 رن بنا کر آؤٹ، ہندوستان کو لگا دوسرا جھٹکا
ہندوستان کو 76 رن کے اسکور پر روہت شرما کے طور پر دوسرا جھٹکا لگ گیا ہے۔ شاندار بلے بازی کر رہے روہت شرما نے 31 گیندوں میں 47 رن اسکور کئے۔ روہت کے بعد شریئس ایئر میدان پر پہنچے ہیں جو 23 رن پر کھیل رہے وراٹ کوہلی کا ساتھ دیں گے۔
ٹیم انڈیا کو لگا پہلا جھٹکا، شبمن گل 4 رن بنا کر آؤٹ
آسٹریلیا کو شبمن گل کی بڑی وکٹ ملی ہے۔ سٹارک نے گل کو آؤٹ کر دیا۔ گیل کو ایڈم زمپا نے کیچ کیا۔ گل سات گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے صرف چار رنز بنا سکے۔ ہندوستان کا اسکور 4.2 اوور میں ایک وکٹ پر 30 رن ہے۔ وراٹ کوہلی میدان پر روہت شرما کا ساتھ دینے کے لئے پہنچے ہیں۔
تازہ اطلاعات کے مطابق ہندوستان نے 7 اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر 54 رن بنا لئے ہیں۔ وراٹ کوہلی 16 جبکہ وراٹ کوہلی 33 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔
عالمی کپ فائنل: آسٹریلیا نے ٹاس جیتا، ہندوستان کو پہلے بلے بازی کی دعوت
احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ وہیں ہندوستانی کپتان روہت شرما نے کہا کہ وہ خود بیٹنگ کرنا چاہتے تھے۔
پہلے بولنگ کرنے کے فیصلے کے بارے میں پیٹ کمنز نے کہا، ’’ہم پہلے بولنگ کرنے جا رہے ہیں۔ وکٹ ڈرائی نظر آ رہا ہے۔ اوس ایک عامل ہے۔ اس پر بعد میں بیٹنگ کرنا بہتر ہے۔ ٹورنامنٹ کا آغاز مشکل سے ہوا لیکن اس کے بعد واقعی کوئی غلطی نہیں ہوئی۔ یہ سب مکمل طور پر منظم ہے۔ ہم ہندوستانی کھلاڑیوں کے ساتھ بہت کھیل چکے ہیں۔ ہم سیمی فائنل ٹیم کے ساتھ جا رہے ہیں۔‘‘
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں ہندوستان اور آسٹریلیا آمنے سامنے ہیں۔ ہندوستانی ٹیم مسلسل دس میچ جیت کر فائنل میں داخل ہو گئی ہے جبکہ آسٹریلیا نے لگاتار آٹھ میچ جیتے ہیں۔
ہندوستانی ٹیم نے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دی تھی جبکہ آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو شکست دی تھی۔ ہندوستان کی نظریں تیسری بار عالمی چیمپئن بننے پر ہیں۔ ٹیم انڈیا نے 1983 اور 2011 میں ورلڈ کپ کا خطاب جیتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کینگرو ٹیم 5 بار ون ڈے ورلڈ کپ میں ٹائٹل جیت چکی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔