رانا اور نارائن کی شاندار اننگز کی بدولت کے کے آر کی تین وکٹوں سے جیت

پہلے بلے بازی کرتے ہوئے دہلی نے مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنائے۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے کولکتہ کی ٹیم نے 18.2 اوورز میں سات وکٹوں پر 130 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

مڈل آرڈر بیٹسمین نتیش رانا (36) اور دھماکہ خیز آل راؤنڈر سنیل نارائن (21) کی ناقابل شکست اننگز کی بدولت کولکتہ نائٹ رائیڈرز( کے کے آر) نے منگل کو آئی پی ایل میچ میں دہلی کیپیٹلز کو تین وکٹوں سے شکست دی۔

پہلے بلے بازی کرتے ہوئے دہلی نے مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنائے۔ لو اسکورنگ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے کولکتہ کی ٹیم نے 18.2 اوورز میں سات وکٹوں پر 130 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔ نتیش رانا ، شبھمن گل اور سنیل نارائن نے اس فتح میں اہم کردار ادا کیا جنہوں نے بالترتیب 36 ، 30 اور 21 رنز بنائے۔


شبھمن شروعات میں اچھے لگ رہے تھے ، لیکن انہیں ان فارم بلے باز وینکٹیش ایئر کا تعاون نہیں ملا جو آج جدوجہد کرتے نظر آئے۔ وہ 15 گیندوں میں 14 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ کولکتہ نے 28 رنز کے اسکور پر ایئر کی صورت میں پہلی وکٹ گنوا دی۔ ایک اور بلے باز راہل ترپاٹھی بھی آج پھیکے نظر آئے اور نو رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔ شبھمن نے ٹاپ آرڈر میں بیٹنگ کی ، لیکن وہ اچھے آغاز کو بڑی اننگز میں تبدیل نہ کر سکے اور 33 گیندوں پر 30 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے اپنی اننگز میں ایک چوکا اور دو چھکے لگائے۔ کپتان ایون مورگن بھی صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔