ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کانپور ٹیسٹ کل سے، روہت اور وراٹ سے بڑی اننگ کی امید

ہندوستانی ٹیم 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ جیت کر 0-1 سے آگے ہے، روہت بریگیڈ اب کانپور ٹیسٹ جیت کر بنگلہ دیش کا کلین سوئپ کرنا چاہے گی۔

<div class="paragraphs"><p>وراٹ کوہلی اور روہت شرما / تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

وراٹ کوہلی اور روہت شرما / تصویر: آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے کانپور میں کھیلا جائے گا۔ اس میچ میں روہت بریگیڈ بنگلہ دیش کو 0-2 سے کلین سوئپ کرنے کے ارادہ سے اترے گی۔ فی الحال ہندوستان اس سیریز میں 0-1 سے آگے ہے۔ پہلے میچ میں کپتان روہت شرما اور وراٹ کوہلی کوئی کمال نہیں دکھا پائے تھے، اس لیے دوسرے میچ میں ان دونوں سینئر کھلاڑیوں سے اچھی کارکردگی کی امید کی جا رہی ہے۔

جہاں تک کانپور کے موسم کا سوال ہے، کچھ دنوں سے بہت اُمس محسوس کی جا رہی ہے۔ ایسے حالات میں کھلاڑیوں کے لیے کچھ چیلنج ضرور ہوں گے، لیکن آنے والے دنوں میں موسم بہتر ہونے کا بھی امکان ہے۔ ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن تو بارش کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اگر پچ کی بات کی جائے تو چنئی ٹیسٹ میں تیز گیندبازوں اور اسپنروں دونوں کو فائدہ ملا تھا، لیکن کانپور کی پچ کچھ مختلف ہوگی۔ یہاں کالی مٹی کی پچ ہے جس پر زیادہ اُچھال نہیں ملے گا۔ میچ جیسے جیسے آگے بڑھے گا، ویسے ویسے پچ دھیما ہونے کا بھی امکان ہے۔


ہندوستانی کھلاڑیوں آر اشون، شبھمن گل اور رشبھ پنت نے پہلے ٹیسٹ میں جس بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا، اسے دیکھ کر لگتا ہے کہ بنگلہ دیش کو شکست دینے میں کوئی مشکل نہیں ہوگی۔ اگر اس میں کامیابی مل گئی تو ہندوستانی ٹیم کے سر گھر پر لگاتار اٹھارہویں سیریز جیتنے کا سہرا بندھ جائے گا۔ اگر یہ میچ ڈرا بھی ہوتا ہے تو سیریز ہندوستان کے نام ہو جائے گا۔ ویسے کانپور میں ہندوستان کا ریکارڈ بہت شاندار ہے۔ اب تک ہندوستانی ٹیم نے یہاں 23 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں جن میں 7 جیت ملی ہے اور 3 میں شکست ملی ہے۔ بقیہ 13 مقابلے ڈرا رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔