آئی پی ایل: شمس مُلانی کو دہلی نے دیا موقع، کورونا پازیٹو اکشر کی جگہ ٹیم میں شامل
شمس ملانی تب تک دہلی کیپٹلز ٹیم کا حصہ رہیں گے جب تک اکشرمکمل طورپر صحت یاب نہیں ہوجاتے اورانہیں ٹیم میں شامل ہونے کی اجازت نہیں مل جاتی۔
نئی دہلی: دہلی کیپٹلز نے اپنے کورونا سے متاثر آل راونڈر اکشرپٹیل کی جگہ مختصرعرصے کے لئے شمس ملانی سے جبکہ زخمی شریس اییر کی جگہ انیرودھ جوشی سے معاہدہ کیا ہے۔ ملانی بائیں ہاتھ کے بلے باز ہیں اور وہ بائیں ہاتھ کے اسپن گیندباز بھی ہیں۔ ویوو آئی پی ایل کے ضابطہ 6.1 (سی) کے تحت فرنچائزی کو کم وقت کے لئے اصل ٹیم کے رکن کی جگہ کسی کھلاڑی کو رکھنے کی اجازت ہے۔ ملانی تب تک دہلی کیپٹلز ٹیم کا حصہ رہیں گے جب تک اکشرمکمل طورپر صحت یاب نہیں ہوجاتے اورانہیں ٹیم میں شامل ہونے کی اجازت نہیں مل جاتی۔
ملانی گھریلو کرکٹ میں ممبئی کی نمائندگی کرتے ہیں اور اب تک وہ 10 فرسٹ کلاس، 30 لسٹ اے اور 25 ٹی 20 میچ کھیل چکے ہیں۔ وہ پہلی بار ویوی آئی پی ایل میں اتریں گے لیکن ایک بار جب وہ دہلی کیپٹلز چھوڑیں گے تو اس سیزن میں انہیں کسی اور آئی پی ایل ٹیم کی جانب سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
اس درمیان دہلی ٹیم نے زخمی شریس ایر کی جگہ انیرودھ جوشی کو بقیہ سیزن کے لئے معادہ کیا ہے۔ اییرکو انگلینڈ کے خلاف حال ہی میں پہلے ایک روزہ میں فیلڈنگ کرتے وقت بائیں کندھے میں چوٹ لگی تھی جس کے بعد وہ پورے آئی پی ایل سے باہر ہوگئے۔ جوشی مڈل آرڈر کے بلے باز اورایک آف اسپنر ہیں۔ دہلی ان کی تیسری آئی پی ایل ٹیم ہوگی۔ اس سے پہلے وہ رائل چیلنجرز بنگلور اورراجستھان رائلز کی جانب سے کھیل چکے ہیں، وہ گھریلو کرکٹ میں کرناٹک کی نمائندگی کرتے ہیں اور اب تک 17 لسٹ اے اور 22 ٹی 20 میچ کھیل چکے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔