آئی پی ایل گورننگ کونسل کی میٹنگ: شائقین کی نظریں میگا آکشن کی تاریخ اور ریٹینشن ضابطہ سے متعلق فیصلہ پر مرکوز

'کرک بز' کے مطابق آئی پی ایل گورننگ کونسل کی میٹنگ ہفتہ کو بنگلورو کے فور سیزنس ہوٹل میں شام 6.30 بجے منعقد ہوگی۔ 'ریاض' کے بھی میگا آکشن کا میزبان بننے کی قیاس آرائی کی جا رہی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>آئی پی ایل (فائل)، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

آئی پی ایل (فائل)، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

آئی پی ایل 2025 کا میگا آکشن کب اور کہاں ہوگا؟ اور فرنچائزیوں کو کتنے کھلاڑی ریٹین کرنے کی اجازت ملے گی۔ ان سوالات کو لے کر کرکٹ دنیا اور اس کے شائقین میں تجسس برقرار ہے۔ اب ان سوالوں کا جواب ملنے کا وقت آ گیا ہے کیونکہ ہفتہ (28 ستمبر) کو آئی پی ایل کی گورننگ کونسل کی میٹنگ ہونے والی ہے۔ اس میٹنگ میں ان سبھی معاملوں پر بات ہوگی جسے جاننے کے لیے شائقین بیتاب ہیں۔

'کرک بز' کی ایک خبر کے مطابق آئی پی ایل گورننگ کونسل کی میٹنگ ہفتہ کو ہوگی۔ ذرائع کے مطابق یہ میٹنگ شام 6.30 بجے بنگلورو کے فور سیزنس ہوٹل میں منعقد ہوگی۔ ہفتہ کو میٹنگ بلانے کا فیصلہ آخری وقت میں لیا گیا ہے کیونکہ میٹنگ کے لیے نوٹس شام کو ہی اراکین کو بھیجے گئے تھے۔ امید کی جا رہی ہے کہ میٹنگ کے فوراً بعد ہی اس میں لیے گئے فیصلوں کا اعلان کر دیا جائے گا۔


کھلاڑیوں کے ریٹینشن کی تعداد طے کرنے کے علاوہ میٹنگ میں میگا آکشن کی تاریخ اور جگہ پر بھی فیصلہ لیے جانے کی امید ہے۔ حالانکہ ابھی تک یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ میگا آکشن نومبر کے آخر میں کسی خلیجی شہر میں ہوگا۔ مانا جا رہا ہے کہ سعودی عرب بھی نیلامی کی میزبانی کرنے کے لیے خواہش مند ہے اور اگر گورننگ کونسل منظوری دیتی ہے تو یہ آکشن ریاض میں بھی منعقد کیا جا سکتا ہے۔

ریٹینشن کو لے کر قیاس آرائیوں کا بازار گرم ہے۔ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ اس کی تعداد 2 سے 8 کے درمیان ہو سکتی ہے۔ وہیں بی سی سی آئی آر ٹی ایم متبادل سمیت 5 سے 6 کے درمیان کی تعداد پر متفق ہو سکتی ہے۔ چہ می گوئیاں ہے کہ اس مرتبہ آئی پی ایل میں کئی بڑے کھلاڑی اپنی ٹیمیں بدل سکتے ہیں۔ چنئی سپر کنگس کے مایہ ناز کھلاڑی اور عالمی چمپئن کپتان مہندر سنگھ دھونی کے ایک بار پھر کھیلتے ہوئے نظر آنے کی امید کی جا رہی ہے۔ حالانکہ انہوں نے ابھی اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔