آئی پی ایل نیلامی: مورس سے لے کر گوتم تک جانیے کون کتنے میں فروخت ہوا!

جنوبی افریقہ کے کھلاڑی کرس مورس نے جہاں آئی پی ایل کی تاریخ میں سب سے مہنگے کھلاڑی ہونے کا شرف حاصل کر لیا، وہیں کرناٹک کے کرشنپّا گوتم سب سے مہنگے اَن کیپڈ کھلاڑی بن گئے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

چنئی: جنوبی افریقہ کے آل راونڈر کرس مورس کو راجستھان رائلس نے جمعرات کو آئی پی ایل نیلامی میں جیسے ہی 16.25 کروڑ روپئے کی حیرت انگیز قیمت پر خریدا اس کے ساتھ ہی وہ آئی پی ایل نیلامی کی تاریخ میں سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے۔ آسٹریلیا کے آل راونڈر گلین میکسویل کو رائل چیلنجرس بنگلور نے 14.25 کروڑ روپئے اور آسٹریلیا کے تیزگیندباز جائے رچرڈسن کو پنجاب کنگس نے 14 کروڑ روپئے میں خریدا۔

مورس نے ہندوستان کے یووراج سنگھ کا ریکارڈ توڑا، جنہیں دہلی ڈیئر ڈیولس(اب دہلی کیپِٹلس ) نے 2015 کی نیلامی میں 16 کروڑ میں خریدا تھا۔ مورس آئی پی ایل میں دوسرے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے ہیں۔وراٹ کو آئی پی ایل کے ایک سیزن کے لئے رائل چیلنجرس بنگلور فرنچائیزی 17 کروڑ روپئے دیتی ہے۔


راجستھان کی ٹیم نے مورس کو خریدنے کے لئےاس وقت دوڑ میں چھلانگ لگائی جن ان کی قیمت 10.25 کروڑ روپئے پہنچ چکی تھی اور ممبئی انڈین مورس کو خریدنے کے قریب تھی لیکن پنجاب نے پھر 13.50 کروڑ کی بولی لگائی اور بولی 16 کروڑ پہنچنے کے بعد پنجاب نے اپنے ہاتھ کھینچ لئے۔مورس کا بیس پرائس 75 لاکھ روپے تھا۔ راجستھان نے اپنے 34.85 کروڑ روپئے کے پرس میں سے 16.25 کروڑ مورس کو خریدنے پر خرچ کردئے۔

نیلامی میں، بنگلور کی ٹیم نے آسٹریلیائی آل راؤنڈر گلین میکسویل کو 14.25 کروڑ میں خریدا، لیکن اس کے فوراً بعد ہی راجستھان رائلس نے موریس کو 16.25 کروڑ میں خریدا۔ 33 سالہ مورس 2015 کے سیزن میں راجستھان ٹیم کا حصہ تھے اور انہوں نے 11 میچوں میں 311 رنز بنانے کے علاوہ 13 وکٹیں بھی حاصل کی تھیں۔ انہوں نے 70 آئی پی ایل میچوں میں 157.88 کے اسٹرائک ریٹ سے 551 رنز بنائے ہیں اور 7.81 کی اکانومی ریٹ سے 80 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ وہ گذشتہ سیزن میں بنگلور ٹیم کا حصہ تھے، لیکن وہ پیٹ میں چوٹ کی وجہ سے 9 میچ ہی کھیل سکے تھے جن میں انہوں نے 11 وکٹیں حاصل کیں۔


مورس کی گزشتہ سال کی قیمت 6.25 کروڑ روپے تھی، جس میں 10 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ میکسویل کا پچھلا سیزن مایوس کن رہا تھا اور انہوں نے 13 میچوں میں 108 رنز بنائے تھے اور ایک چھکا بھی نہیں لگا سکے تھے۔پنجاب کی ٹیم نے اس سیزن میں میکسویل کو ریلیز کردیا تھا اور وہ دو کروڑ روپے کی بیس پرائس کے ساتھ نیلامی میں اترے۔

میکس ویل کواس آئی پی ایل نیلامی میں بھاری قیمت ملی ہے۔ بنگلورو نے میکس ویل کو خریدنے کے لئے چنئی سپر کنگز کے ساتھ بھرپور مقابلہ کیا اور انہیں 14.25 کروڑ میں حاصل کیا۔ میکسویل کی یہ قیمت ان کے گزشتہ سیزن سے تقریباً چار کروڑ زیادہ ہے۔ میکس ویل نے گزشتہ سیزن میں پنجاب کنگز کی طرف سے کھیلا تھا اور اس وقت انہیں 10.75 کروڑروپے ملے تھے۔


رچرڈسن کو نیلامی میں پنجاب کی ٹیم نے 14 کروڑ روپے کی قیمت پر خریدا اور اس کے ساتھ ہی رچرڈسن اس نیلامی میں تیسرے مہنگے کھلاڑی بنے۔ چنئی سپر کنگز انگلینڈ کے آف اسپن آل راؤنڈر معین کو خریدنے میں کامیاب رہی اور انہیں سات کروڑ میں خریدا۔ معین کی بیس پرائس دو کروڑ روپے تھی۔

اس درمیان ہندوستانی کھلاڑیوں میں کرناٹک کے کرشنپا گوتم نے ایک نئی تاریخ رقم کردی۔ وہ آئی پی ایل کی تاریخ کے سب سے مہنگے ان کیپڈکھلاڑی بن گئے۔ چنئی کی ٹیم نے گوتم کو 9.25 کروڑ روپے کی بولی کے ساتھ خریدا۔ وہ اس نیلامی میں اب تک کے سب سے مہنگے ہندوستانی کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔نیلامی میں چنئی کے پاس 22.9 کروڑ روپئے کا پرس تھا، جس میں سے اس نے معین اور گوتم کو خریدنے پر 16.25 کروڑ روپئے خرچ کیے۔ نیلامی کے پہلے سیزن میں فروخت ہونے والے واحد کھلاڑی شیوم دوبے تھے، جنہیں راجستھان رائلز نے 4.4 کروڑ میں خریدا تھا، لیکن اس کے بعد پنجاب نے تمل ناڈو کے آف اسپنر شاہ رخ خان کو 5.25 کروڑ میں خرید لیا۔ پنجاب نے آسٹریلیا کے نوجوان تیزگیندباز ریلے میریدتھ کو آٹھ کروڑ روپے میں خریدا۔


نیلامی میں حیرت انگیز طور پر انگلینڈ کے بلے باز ڈیوڈ ملان اور آسٹریلیائی بلے باز اسٹیون اسمتھ کو زیادہ قیمت نہیں ملی۔ اسمتھ کا بیس پرائس دو کروڑ روپے تھا، جبکہ دہلی کیپِٹلس نے انہیں 2.2 کروڑ میں خریدا۔ ملان کو پنجاب نے ڈیڑھ کروڑ میں خریدا۔ راجستھان نے بنگلہ دیش کے مستفیض الرحمن کو ایک کروڑ اور چیتن سکریا کو 1.20 کروڑ میں خریدا۔ ممبئی انڈینس نے ہندوستانی لیگ اسپنر پیوش چاول کو 2.40 کروڑ، نیتھن کولٹر نائل کو پانچ کروڑ اور ایڈم ملنے کو 3.20 کروڑ میں خریدا۔ دہلی کی ٹیم نے ہندوستان کے تیزگیندباز امیش یادو کو ایک کروڑ میں خریدا۔

کولکاتا نے بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن کو 3.20 کروڑ میں خریدا، حالانکہ شکیب 19 مئی سے آئی پی ایل کے لئے دستیاب نہیں ہوں گے۔ بی سی سی آئی نے نیلامی سے قبل فرنچائزی ٹیموں کو واضح کردیا تھا کہ بنگلہ دیش کے کھلاڑی 19 مئی کے بعد سے آئی پی ایل کے لئے دستیاب نہیں ہوں گے۔ ہندوستان کے ٹیسٹ ماہر بلے باز چیتشور پجارا کو آخر کار آئی پی ایل میں قیمت مل گئی۔ چنئی نے انہیں 50 لاکھ روپے کی قیمت پر خریدا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔