آئی پی ایل 2025: کون کھلاڑی کتنے کروڑ روپے میں ہوا ریٹین، کون کون ہوا ریلیز؟ آئیے سبھی 10 ٹیموں پر ڈالیں نظر

کولکاتا نائٹ رائیڈرس اور راجستھان رائلز 2 ایسی ٹیمیں ہیں جنھوں نے زیادہ سے زیادہ 6 کھلاڑیوں کو ریٹین کرنے کی سہولت کا صد فیصد استعمال کیا ہے، باقی ٹیموں نے 6 سے کم کھلاڑیوں کو ریٹین کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>آئی پی ایل، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

آئی پی ایل، تصویر آئی اے این ایس

user

تنویر

آئی پی ایل کی سبھی 10 ٹیموں نے گزشتہ روز یعنی 31 اکتوبر کو اپنے اپنے ریٹین کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی۔ سبھی فرنچائزی کو زیادہ سے زیادہ 6 کھلاڑیوں کو ریٹین کرنے کی سہولت دی گئی تھی۔ حالانکہ صرف کولکاتا نائٹ رائیڈرس اور راجستھان رائلز ہی ایسی ٹیمیں ہیں جنھوں نے زیادہ سے زیادہ 6 کھلاڑیوں کو ریٹین کرنے کی سہولت کا صد فیصد استعمال کیا ہے۔ باقی ٹیموں نے 6 سے کم کھلاڑیوں کو ریٹین کیا ہے۔

اگر سبھی 10 ٹیموں کی بات کریں تو مجموعی طور پر 46 کھلاڑیوں کو ریٹین کیا گیا ہے۔ باقی کھلاڑیوں کو ریلیز کر دیا گیا ہے اور وہ اب نیلامی کا حصہ بنیں گے۔ آئیے یہاں جانتے ہیں کون سی ٹیم نے کس کھلاڑیوں کو کتنا کروڑ روپے دے کر ریٹین کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اور اس ٹیم کے کون کون سے کھلاڑی ریلیز کیے گئے ہیں۔


ممبئی انڈینس (5 کھلاڑی ریٹین کیے گئے):

جسپریت بمراہ: 18 کروڑ روپے

سوریہ کمار یادو: 16.35 کروڑ روپے

ہاردک پانڈیا: 16.35 کروڑ روپے

روہت شرما: 16.30 کروڑ روپے

تلک ورما: 8 کروڑ روپے

رقم کی تفصیل: پرس میں موجود 120 کروڑ روپے میں سے 75 کروڑ روپے خرچ ہو گئے ہیں، یعنی 45 کروڑ روپے بچے ہیں جس کا استعمال نیلامی کے دوران کھلاڑیوں کو خریدنے میں کیا جا سکے گا۔

ممبئی کے پاس ’رائٹ ٹو میچ‘ کا 1 متبادل بچا ہوا ہے جس کا استعمال نیلامی کے دوران کیا جا سکتا ہے، لیکن وہ کوئی اَن کیپڈ کھلاڑی ہی ہونا چاہیے۔

ریلیز کیے گئے کھلاڑی: ڈیوالڈ بریوس، ایشان کشن، ٹم ڈیوڈ، ہاروک دیسائی، ارجن تندولکر، شمس ملانی، نہال وڈھیرا، کمار کارتکے، پیوش چاؤلا، آکاش مدھوال، لیوک ووڈ، روماریو شیفرڈ، گیرالڈ کوئٹزی، شریئس گوپال، نوان تھشارا، نمن دھیر، انشول کمبوج، محمد نبی، شیوالک شرما، کوینا مفاکا۔

چنئی سپر کنگز (5 کھلاڑی ریٹین کیے گئے):

ریتوراج گائیکواڈ: 18 کروڑ روپے

متھیشا پتھیرانا: 13 کروڑ روپے

شیوم دوبے: 12 کروڑ روپے

رویندر جڈیجہ: 18 کروڑ روپے

ایم ایس دھونی: 4 کروڑ روپے

رقم کی تفصیل: 65 کروڑ روپے خرچ ہو گئے ہیں، یعنی 55 کروڑ روپے بچے ہیں جس کا استعمال نیلامی کے دوران کھلاڑیوں کو خریدنے میں کیا جا سکے گا۔

چنئی کے پاس ’رائٹ ٹو میچ‘ کا 1 متبادل بچا ہوا ہے جس کا استعمال نیلامی کے دوران کیا جا سکتا ہے۔

ریلیز کیے گئے کھلاڑی: معین علی، دیپک چاہر، تشار دیشپانڈے، راجوردھن ہنگرگیکر، اجے منڈل، مکیش چودھری، اجنکیا رہانے، شیخ رشید، مشیل سینٹنر، سمرجیت سنگھ، نشانت سندھو، پرشانت سولنکی، مہیش تیکشنا، رچن رویندر، شاردل ٹھاکر، ڈیرل مشیل، سمیر رضوی، مستفیض الرحمن، رچرڈ گلیسن، اونیش راؤ اراولی، ڈیوون کانوے۔


رائل چیلنجرس بنگلورو (3 کھلاڑی ریٹین کیے گئے):

وراٹ کوہلی: 21 کروڑ روپے

رجت پاٹیدار: 11 کروڑ روپے

یش دیال: 5 کروڑ روپے

رقم کی تفصیل: 37 کروڑ روپے خرچ ہو گئے ہیں، یعنی 83 کروڑ روپے بچے ہیں جس کا استعمال نیلامی کے دوران کھلاڑیوں کو خریدنے میں کیا جا سکے گا۔

بنگلورو کے پاس ’رائٹ ٹو میچ‘ کا 3 متبادل بچا ہوا ہے جس کا استعمال نیلامی کے دوران کیا جا سکتا ہے۔

ریلیز کیے گئے کھلاڑی: فاف ڈوپلیسس، گلین میکسویل، انج راوت، سویش پربھودیسائی، وِل جیکس، مہیپال لومرور، کرن شرما، منوج بھنڈاگے، مینک ڈاگر، وجئے کمار ویشک، آکاش دیپ، محمد سراج، ریس ٹاپلی، ہمانشو شرما، راجن کمار، کیمرون گرین، الزاری جوسف، ٹام کرن، لوکی فرگوسن، سوپنل سنگھ، سورو چوہان۔

دہلی کیپٹلز (4 کھلاڑی ریٹین کیے گئے):

اکشر پٹیل: 16.5 کروڑ روپے

کلدیپ یادو: 13.25 کروڑ روپے

ٹرسٹن اسٹبس: 10 کروڑ روپے

ابھشیک پوریل: 4 کروڑ روپے

رقم کی تفصیل: 73 کروڑ روپے بچے ہیں جس کا استعمال نیلامی کے دوران کھلاڑیوں کو خریدنے میں کیا جا سکے گا۔

دہلی کے پاس ’رائٹ ٹو میچ‘ کا 2 متبادل بچا ہوا ہے جس کا استعمال نیلامی کے دوران کیا جا سکتا ہے۔

ریلیز کیے گئے کھلاڑی: رشبھ پنت، پروین دوبے، ڈیوڈ وارنر، وکی اوستوال، پرتھوی شا، آنرک نارخیا، جیک فریزر میک گرک، للت یادو، خلیل احمد، مشیل مارش، ایشانت شرما، یش دھل، مکیش کمار، رکی بھوئی، کمار کشاگر، گلبدین نائب، راسخ ڈار، جھائے رچرڈسن، سمت کمار، شائی ہوپ، سواستک چھکارا، لیزاڈ ولیمس، ہیری بروک، لنگی انگیڈی، مشیل مارش۔


کولکاتا نائٹ رائیڈرس (6 کھلاڑی ریٹین کیے گئے):

رنکو سنگھ: 13 کروڑ روپے

ورون چکرورتی: 12 کروڑ روپے

سنیل نرائن: 12 کروڑ روپے

اینڈرے رسیل: 12 کروڑ روپے

ہرشت رانا: 4 کروڑ روپے

رمن دیپ سنگھ: 4 کروڑ روپے

بچی ہوئی رقم: 51 کروڑ روپے بچے ہیں جس کا استعمال نیلامی کے دوران کھلاڑیوں کو خریدنے میں کیا جا سکے گا۔

کولکاتا کے پاس ’رائٹ ٹو میچ‘ کا کوئی متبادل نہیں بچا ہے۔

ریلیز کیے گئے کھلاڑی: شریئس ایئر، نتیش رانا، رحمان اللہ گرباز، فل سالٹ، سویش شرما، انوکول رائے، ونکٹیش ایئر، ویبھو اروڑا، کے ایس بھرت، چیتن سکاریا، مشیل اسٹارک، انگکریش رگھوونشی، شرفین ردرفورڈ، منیش پانڈے، اللہ غضنفر، دشمنتھا چمیرا، شکیب الحسن، جیسن رائے، گس ایٹکنسن، مجیب الرحمن۔

لکھنؤ سپر جائنٹس (5 کھلاڑی ریٹین کیے گئے):

نکولس پورن: 21 کروڑ روپے

روی بشنوئی: 11 کروڑ روپے

مینک یادو: 11 کروڑ روپے

محسن خان: 4 کروڑ روپے

آیوش بدونی: 4 کروڑ روپے

رقم کی تفصیل: 51 کروڑ روپے خرچ ہو گئے ہیں، یعنی 69 کروڑ روپے بچے ہیں جس کا استعمال نیلامی کے دوران کھلاڑیوں کو خریدنے میں کیا جا سکے گا۔

لکھنؤ کے پاس ’رائٹ ٹو میچ‘ کا 1 متبادل بچا ہوا ہے جس کا استعمال نیلامی کے دوران کیا جا سکتا ہے۔

ریلیز کیے گئے کھلاڑی: کے ایل راہل، کوئنٹن ڈیکوک، کائل میئرس، مارکس اسٹوئنس، دیپک ہوڈا، دیودت پڈکل، نوین الحق، کرونال پانڈیا، یدھویر سنگھ، پریرک مانکڈ، یش ٹھاکر، امت مشرا، شمر جوسف، کرشنپا گوتم، ارشن کلکرنی، ایم سدھارتھ، ایشٹن ٹرنر، میٹ ہنری، محمد ارشد خان، مارک ووڈ، ڈیوڈ ولی، شیوم ماوی۔


سنرائزرس حیدر آباد (5 کھلاڑی ریٹین کیے گئے):

پیٹ کمنس: 18 کروڑ روپے

ابھشیک شرما: 14 کروڑ روپے

نتیش ریڈی: 6 کروڑ روپے

ہنرک کلاسین: 23 کروڑ روپے

ٹریوس ہیڈ: 14 کروڑ روپے

رقم کی تفصیل: 75 کروڑ روپے خرچ ہو گئے ہیں، یعنی 45 کروڑ روپے بچے ہیں جس کا استعمال نیلامی کے دوران کھلاڑیوں کو خریدنے میں کیا جا سکے گا۔

حیدر آباد کے پاس ’رائٹ ٹو میچ‘ کا 1 متبادل بچا ہوا ہے جس کا استعمال نیلامی کے دوران کیا جا سکتا ہے، لیکن وہ اَن کیپڈ کھلاڑی ہونا چاہیے۔

ریلیز کیے گئے کھلاڑی: عبدالصمد، ایڈن مارکرم، مارکو جانسن، راہل ترپاٹھی، واشنگٹن سندر، گلین فلپس، سنویر سنگھ، بھونیشور کمار، مینک اگروال، ٹی نٹراجن، انمول پریت سنگھ، مینک مارکنڈے، اوپندر سنگھ یادو، عمران ملک، فضل حق فاروقی، شہباز احمد، وجئے کانت، جے دیو انادکٹ، آکاش سنگھ، جے سبرامنیم، وانندو ہسرنگا۔

گجرات ٹائٹنس (5 کھلاڑی ریٹین کیے گئے):

راشد خان: 18 کروڑ روپے

شبھمن گل: 16.5 کروڑ روپے

سائی سدرشن: 8.5 کروڑ روپے

راہل تیوتیا: 4 کروڑ روپے

شاہ رخ خان: 4 کروڑ روپے

رقم کی تفصیل: 51 کروڑ روپے خرچ ہو گئے ہیں، یعنی 69 کروڑ روپے بچے ہیں جس کا استعمال نیلامی کے دوران کھلاڑیوں کو خریدنے میں کیا جا سکے گا۔

گجرات کے پاس ’رائٹ ٹو میچ‘ کا 1 متبادل بچا ہوا ہے جس کا استعمال نیلامی کے دوران کیا جا سکتا ہے۔

ریلیز کیے گئے کھلاڑی: ڈیوڈ ملر، میتھیو ویڈ، ردھیمان ساہا، کین ولیمسن، ابھینو منوہر، درشن نلکنڈے، وجئے شنکر، جینت یادو، نور احمد، سائی کشور، جوشوا لٹل، موہت شرما، عظمت اللہ عمرزئی، امیش یادو، گرنور برار، کارتک تیاگی، مانو ستھر، اسپنسر جانسن، سندیپ واریئر، بی آر شرت، محمد سمیع، رابن منز، سشانت مشرا۔


پنجاب کنگز (2 کھلاڑی ریٹین کیے گئے):

ششانک سنگھ: 5.5 کروڑ

پربھ سمرن سنگھ: 4 کروڑ

رقم کی تفصیل: 9.5 کروڑ روپے خرچ ہو گئے ہیں، یعنی 110.5 کروڑ روپے بچے ہیں جس کا استعمال نیلامی کے دوران کھلاڑیوں کو خریدنے میں کیا جا سکے گا۔

پنجاب کے پاس ’رائٹ ٹو میچ‘ کا 4 متبادل بچا ہوا ہے جس کا استعمال نیلامی کے دوران بھرپور انداز میں کیا جا سکتا ہے۔

ریلیز کیے گئے کھلاڑی: عرشدیپ سنگھ، میتھیو شارٹ، جتیش شرما، سکندر رضا، رشی دھون، لیام لیونگسٹن، اتھرو تائیڈے، ناتھن ایلس، سیم کرن، کگیسو رباڈا، ہرپریت برار، راہل چاہر، ہرپریت بھاٹیا، ودھوت کاویرپا، شیوم سنگھ، ہارشل پٹیل، کرس ووکس، آشوتوش شرما، وشوناتھ پرتاپ سنگھ، تنے تیاگ راجن، پرنس چودھری، رائلی روسو۔

راجستھان رائلز (6 کھلاڑی ریٹین کیے گئے):

سنجو سیمسن: 18 کروڑ روپے

یشسوی جیسوال: 18 کروڑ روپے

ریان پراگ: 14 کروڑ روپے

دھرو جوریل: 14 کروڑ روپے

شمرن ہٹمائر: 11 کروڑ روپے

سندیپ شرما: 4 کروڑ روپے

رقم کی تفصیل: 79 کروڑ روپے خرچ ہو گئے ہیں، یعنی 41 کروڑ روپے بچے ہیں جس کا استعمال نیلامی کے دوران کھلاڑیوں کو خریدنے میں کیا جا سکے گا۔

گجرات کے پاس ’رائٹ ٹو میچ‘ کا ایک بھی متبادل نہیں بچا ہے۔

ریلیز کیے گئے کھلاڑی: ڈونوان فریرا، کنال راٹھوڑ، آر اشون، کلدیپ سین، نودیپ سینی، ٹرینٹ بولٹ، یجویندر چہل، اویس خان، روومن پاویل، شبھم دوبے، ٹام کوہلر کیڈمور، عابد مشتاق، ناندرے برگر، تنوش کوٹیان، کیشو مہاراج، پرشدھ کرشنا، ایڈم زیمپا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔