آئی پی ایل 2024: حیدرآباد اور کولکاتا میں خطابی جنگ، کون بنے گا چیمپئن؟

کولکاتا نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) اتوار کو آئی پی ایل 2024 کے ٹائٹل میچ میں سن رائزرز حیدرآباد (ایس آر ایچ) سے مقابلہ کرے گی۔ یہ میچ شام 7:30 بجے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم (چیپاک)، چنئی میں شروع ہوگا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

چنئی: کولکاتا نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) اتوار کو آئی پی ایل 2024 کے ٹائٹل میچ میں سن رائزرز حیدرآباد (ایس آر ایچ) سے مقابلہ کرے گی۔ یہ میچ شام 7:30 بجے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم (چیپاک)، چنئی میں شروع ہوگا۔ میچ کا ٹاس شام 7 بجے ہوگا۔

کولکاتا نے آخری بار 2014 میں گوتم گمبھیر کی قیادت میں آئی پی ایل ٹائٹل جیتا تھا، جو اب فرنچائز کے مینٹور ہیں۔ جبکہ سن رائزرس حیدرآباد نے ڈیوڈ وارنر کی قیادت میں 2016 میں ٹائٹل جیتا تھا۔ اس کے بعد دونوں ٹیمیں ایک ایک فائنل ہار چکی ہیں۔

دونوں ٹیموں نے اب ایک بار پھر 2024 میں فائنل میں جگہ بنا لی ہے، حیدرآباد کی قیادت پیٹ کمنز کر رہے ہیں اور کولکاتا کی قیادت شریئس ایئر کے ہاتھ میں ہے۔

اس سیزن کا کوالیفائر-ایک بھی ان دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا تھا جس میں کولکاتا نے 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔ شریئس ایئر کی قیادت میں ٹیم مضبوط اعتماد کے ساتھ میچ میں اترے گی۔ یہ تیسرا موقع ہوگا جب دونوں ٹیمیں سیزن میں آمنے سامنے ہوں گی۔


کولکاتا آمنے سامنے کی لڑائی میں برتری حاصل ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک کل 27 میچز ہو چکے ہیں۔ ان میں سے 18 میچ کولکاتا اور 9 میچ حیدرآباد نے جیتے تھے۔

اس فائنل میچ کی خاص بات یہ ہے کہ ایک طرف حیدرآباد کی طوفانی بیٹنگ لائن اپ ہے تو دوسری طرف کولکاتا کے پاس خطرناک اسپن جوڑی سنیل نارائن اور ورون چکرورتی ہیں جو کسی بھی مضبوط بیٹنگ لائن اپ کو توڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ممکنہ پلیئنگ الیون

سن رائزرز حیدرآباد: پیٹ کمنز (کپتان)، ٹریوس ہیڈ، راہل ترپاٹھی، ہینرک کلاسن (وکٹ کیپر)، عبدالصمد، ایڈن مارکرم، ابھیشیک شرما، نتیش ریڈی، بھونیشور کمار، ٹی نٹراجن اور میانک مارکنڈے۔

کولکاتا نائٹ رائیڈرز: شرئیس ائیر (کپتان)، رحمان اللہ گرباز (وکٹ کیپر)، رنکو سنگھ، رمندیپ سنگھ، ونکٹیش ایر، سنیل نارائن، آندرے رسل، ہرشیت رانا، ویبھو اروڑہ، مچل اسٹارک اور ورون چکرورتی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔