آئی پی ایل 2020: شاہ رخ خان نے کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو دیا نیا نعرہ 'تو فین نہیں طوفان ہے'، دیکھیں ویڈیو

شاہ رخ خان نے کے کے آر کے ایک ٹوئٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے "کے کے آر ہے تیار۔" ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی لکھا کہ "آؤ، اس سیزن میں اپنے جانبازوں کی حوصلہ افزائی کریں اور ان کا ساتھ دیں۔"

user

یو این آئی

ابو ظبی: کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کے مشترکہ مالک شاہ رخ خان نے کولکاتا نائٹ رائیڈرس (کے کے آر) کے حق میں حمایت کی لئے اپنی مہم کا آغاز کرتے ہوئے اپنے شائقین سے ٹیم کے کھلاڑیوں کی حمایت کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے ایک نعرہ "تو فین نہیں طوفان ہے"(TuFanNahiToofanHai) بھی دیا ہے۔

شاہ رخ نے ایک ٹویٹ کیا ہے جو اس وقت سوشل میڈیا پر کافی سرخیوں میں ہے۔ دراصل شاہ رخ خان نے کے کے آر کے ٹوئٹ کو ری ٹویٹ کیا اور لکھا کہ "کے کے آر ہے تیار ۔" آؤ ، اس سیزن میں اپنے جانبازوں کی حوصلہ افزائی کریں اور ان کا ساتھ دیں۔

قابل ذکر ہے کہ آئی پی ایل کے 13 ویں سیزن کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے اور اس سیزن کا پہلا میچ موجودہ فاتح ممبئی انڈینز اور چنئی سپر کنگز کے مابین ابوظبی میں 19 ستمبر کو کھیلا جائے گا ۔ ابھی تمام ٹیمیں پریکٹس کررہی ہیں۔ کووڈ-19 کی وجہ سے اس بار ہندوستان کے بجائے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں آئی پی ایل کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اس بار جن ٹیموں کو ٹائٹل کی مضبوط دعویدار سمجھا جارہا ہے ان میں شاہ رخ کی کولکاتا نائٹ رائڈرس (کے کے آر) بھی شامل ہے ۔ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی شاہ رخ خان ٹیم کے حوصلے بلند کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔

بہر حال، شاہ رخ خان کے ٹویٹ کو کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے مداح پسند کررہے ہیں۔ صارفین مختلف ردعمل دے رہے ہیں۔ شاہ رخ نے مداحوں کے لئے ایک نیا نعرہ "تو فین نہیں طوفان ہے" بھی تیار کیا ہے۔ آئی پی ایل کے 13 ویں سیزن میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس کی ٹیم اپنا پہلا میچ 23 ستمبر کو ابوظبی میں دفاعی چمپئن ممبئی انڈینز کے ساتھ کھیلےگی۔

آئی پی ایل فرنچائز کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے چیف سرپرست ، ڈیوڈ ہسی نے امید ظاہر کی ہے کہ انگلینڈ کے ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان ایون مورگن فرنچائز کپتان دنیش کارتک کے لئے ایک بہترین معاون ثابت ہوں گے۔ ہسی نے یہ بھی کہا کہ مورگن کی پرسکون طبیعت لیگ کے آئندہ 13 ویں سیزن میں ٹیم کو میچ جیتنے میں مدد دے سکتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔