آئی پی ایل 2020: ممبئی انڈینز کو لست ملنگا کی کمی شدت سے محسوس ہوگی... روہت شرما

ممبئی انڈینز کے کپتان روہت شرما کا کہنا ہے کہ "لست ملنگا کی کمی شدت سے محسوس ہو گی ۔ انہوں نے ممبئی انڈینز کے لئے جو کیا وہ حیرت انگیز ہے۔ بدقسمتی ہے کہ وہ اس سال ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔"

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ابوظبی: آئی پی ایل کے سابق چمپئن ممبئی انڈینز کے کپتان روہت شرما نے جمعرات کے روز کہا کہ ٹیم سری لنکا کے لیجنڈ فاسٹ بالر لست ملنگا کو مس کرے گی۔ ملنگا نے ذاتی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے رواں سال آئی پی ایل سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے۔ روہت نے آئی پی ایل سے قبل پہلی آن لائن پریس کانفرنس میں کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ ملنگا کی تلافی آسان ہوگی۔ وہ ہمیشہ ممبئی کے لئے میچ فاتح رہے ہیں۔ میں نے یہ بات کئی بار کہی ہے کہ جب بھی ٹیم بحران کا شکار ہوتی ملنگا ہمیشہ ہمیں اس سے باہر نکالتے تھے۔

ملنگا نے گزشتہ سال آئی پی ایل میں چوتھی بار خطابی مقابلے میچ ونر اوور کیا تھا ۔ قابل ذکر ہے کہ ملنگا نے آئی پی ایل میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔ انہوں نے 122 میچوں میں 170 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ روہت نے کہا کہ ملنگا کی کمی شدت سے محسوس ہو گی ۔ انہوں نے ممبئی انڈینز کے لئے جو کیا وہ حیرت انگیز ہے۔ بدقسمتی ہے کہ وہ اس سال ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔


روہت، جو ممبئی انڈین کی چاروں خطابی جیت کے کپتان تھے، نے کہا کہ ہمارے پاس جیمز پیٹنسن، دھول کلکرنی، محسن خان جیسے کھلاڑی ہیں اور ہم انہیں ملنگا کی جگہ موقع فراہم کریں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔