امپائر کے ساتھ بحث کرنے پر دھونی پر جرمانہ
چنئی سپر کنگ کے کپتان مہندر سنگھ دھونی راجستھان رائلس کے خلاف میچ کے آخری اوور میں نو بال کو لے کر میدانی امپائر سے الجھ پڑے جس کی وجہ سے ان پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
جے پور: عام طور پر ٹھنڈے دماغ سے کھیلنے والے اور کیپٹن کول کے نام سے مشہور چنئی سپر کنگ کے کپتان مہندر سنگھ دھونی راجستھان رائلس کے خلاف میچ کے آخری اوور میں نو بال کو لے کر میدانی امپائر سے الجھ پڑے جس کی وجہ سے ان پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
چنئی اور راجستھان کے درمیان سوائي مان سنگھ اسٹیڈیم میں میچ کے دوران جب سپرکنگس کی ٹیم ہدف کا تعاقب کر رہی تھی تب کپتان دھونی نے امپائر سے آخری اوور میں نو بال نہیں دینے پر بحث کی۔ دھونی کو کھیل احساس سے الگ برتاؤ کرنے کے لئے انڈین پریمیئر لیگ کے ضابطہ اخلاق قوانین 2.20 کے تحت لیول -2 کا مجرم پایا گیا ہے اور میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
دھونی نے ان الزامات کو قبول کر لیا ہے۔ راجستھان اور چنئی کے درمیان میچ کے دوران آخری اوور میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ اس میچ میں چنئی نے آخری گیند پر مچل سیٹنر کے چھکے سے چار وکٹ سے جیت اپنے نام کی۔ آئی پی ایل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، "دھونی پر راجستھان کے خلاف میچ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے لئے میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ دھونی نے 2.20 اصول کے تحت لیول -2 کے جرم کو قبول کر لیا ہے۔
آخری اوور کی تیسری گیند پر آؤٹ ہونے والے دھونی نے دلچسپ میچ میں 58 رنز کی نصف سنچری اننگز کھیلی۔ وہ اس کے لیے مین آف دی میچ بھی چنے گئے۔
اس جیت کے بعد دھونی آئی پی ایل کے سب سے زیادہ کامیاب کپتان بھی بن گئے ہیں جن کی قیادت میں ٹیم نے 100 میچ جیتے ہیں۔ دھونی نے گوتم گمبھیر سے 29 میچ زیادہ جیتے ہیں جو اس معاملے میں دوسرے نمبر پر ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔