دلی نے چمپئن ممبئی کو باہرکا راستہ دکھایا

دہلی کی 14میچوں میں یہ پانچویں جیت تھی اور اس نے 10پوائنٹ اور آٹھویں مقام کے ساتھ اپنی مہم ختم کی۔ دلی نے فیروز شاہ کوٹلہ میدان پر اپنے آخری دو میچ جیتے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: نوجوان وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پت (64)کی شاندار نصف سنچری اور 17سال کے نیپالی لیگ اسپنر سندیپ لیمیچھا نیزتجربہ کار لیگ اسپنر امت مشرا کے تین تین وکٹ کی بدولت دلی ڈیئرڈیولس نے تین بار کے چمپئن ممبئی انڈینس کو آج گیارہ رنوں سے شکست دے کر آئی پی ایل 11سے باہر کا راستہ دکھایا۔

دلی نے چار وکٹ پر 174انوں کا چیلنج بھرا اسکور بنانے کے بعد ممبئی کو 19.3اووروں میں 163رنوں پر روک دیا۔ اس ہار کے ساتھ ممبئی کی پلے آف میں جانے کی توقعات پر پانی پھر گیا۔ ممبئی کی 14میچوں میں یہ آٹھویں ہار تھی اور اسے12پوائنٹ کے ساتھ باہر ہونا پڑا۔

پنت نے 44 گیندوں پر 64 رن میں چار چوکے اور چار چھکے لگائے اور اپنے رنز کی تعداد 686 رنز پہنچا کر اس ٹورنامنٹ میں سب سے آگے نکل گئے۔پنت نے فتح کے ساتھ چوتھے وکٹ کے لئے 47 گیندوں میں 64 رن کی ساجھیداری کی۔وجے نے 30 گیندوں پر ناٹ آوٹ 43 رن میں تین چوکے اور دو چھکے لگائے۔

دہلی کے کپتان شريس ایئر نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔دہلی نے 30 رنز کی اچھی شروعات کے بعد اپنا پہلا وکٹ عجیب وغریب انداز میں گنوایا۔پرتھوی شا ہ شاٹ کھیلنے کے بعد باہر نکال آئے اور پھر ٹہلتے ہوئے کریز تک پہنچے لیکن اس وقت تک كرنال پانڈیا کا براہ راست تھرو وکٹ سے جا ٹکرایا اور پرتھوی رن آؤٹ ہو گئے۔

پرتھوی نے آٹھ گیندوں پر 12 رن میں دو چوکے لگائے۔گلین میکسویل وکٹ پر ٹک چکے تھے لیکن جسپريت بمراه نے انہیں بولڈ کر دیا۔میکسویل نے 18 گیندوں پر 22 رن میں چار چوکے لگائے۔ایک سرے پر رشبھ پنت جمے ہوئے تھے لیکن کپتان شريس ایئر نے جلد ہی ان کا ساتھ چھوڑ دیا۔ایر کو مینک ماركنڈے نے كرنال کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ایر 10 گیندوں میں چھ رن ہی بنا سکے۔دہلی کا تیسرا وکٹ نویں اوور کی آخری گیند پر 75 کے اسکور پر گرا۔

دہلی نے چھ اوور کے پاور پلے میں 46 اور 10 اوور میں 83 رن بنائے۔دہلی کے 100 رنز 12.3 اوور میں پورے ہوئے۔پنت نے وجے شنکر کے ساتھ دہلی کی اننگز کو آگے بڑھانا جاری رکھا اور دونوں کے درمیان 50 رنز کی شراکت 37 گیندوں میں مکمل ہو گئی۔پنت نے اپنے 50 رن 34 گیندوں میں چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے پورے کئے۔اپنی نصف سنچری کے ساتھ پنت نے آئی پی ایل میں سب سے زیادہ رن بنانے کے معاملے میں سنرائزرس حیدرآباد کے کپتان کین ولیمسن (661) کو پیچھے چھوڑ دیا اور اس میچ میں اورینج کیپ اپنے نام کر لی۔انہوں نے اس ٹورنامنٹ کا اختتام کل 686 رنز کے ساتھ کیا۔

پنت نے 16 ویں اوور میں ہادک پانڈیا کی گیندوں پر دو چھکے لگائے اور 16 اوور کے اختتام پر دہلی کا اسکور 136 رنز تک پہنچ گیا ۔پنت آخر 17 ویں اوور کی پانچویں گیند پر كرنال کا شکار بنے۔پنت نے 44 گیندوں پر 64 رن میں چار چوکے اور چار چھکے لگائے۔پنت اور وجے کے درمیان چوتھے وکٹ کے لئے 47 گیندوں میں 64 رن کی شراکت ہوئی۔

دہلی کے 150 رن 17.5 اوور میں پورے ہوئے۔19 اوور کے اختتام پر دہلی کے 159 رن تھے۔شنکر نے بین کٹنگ کے اننگز کے آخری اوور میں ایک چوکا اور ایک چھکا لگایا اور دہلی کا اسکور 174 رنز تک پہنچ گیا۔ ابھیشیک شرما 15 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

ممبئی کی جانب سے كرنال نے 11 رن پر ایک وکٹ، بمراه نے 29 رن پر ایک وکٹ اور ماركنڈے نے 21 رن پر ایک وکٹ لیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔