انضمام الحق کو دل کا دورہ پڑا، ہسپتال میں داخل، حالت مستحکم
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کو دل کا دورہ پڑا جس کے بعد انہیں ہسپتال داخل کرایا گیا جہاں ان کی کامیاب اینجوپلاسٹی ہوگئی۔
دنیا کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کو ایک رپورٹ کے مطابق دل کا دورہ پڑا جس کے بعد انہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں پر ان کی اینجو پلاسٹی ہو گئی ہے۔خبر کے مطابق ان کی حالت مستحکم ہے اور وہ ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں ۔ ان کے اہل خانہ کی جانب سے کوئی بیان نہیں آیا ہے۔
خبروں کے مطابق گزشتہ تین روز سے انضمام کے سینے میں درد کی شکایت تھی لیکن جانچ ان کی بالکل ٹھیک آ رہی تھیں اس لئے کوئی تشویش کی بات نہیں تھی لیکن پیر کو جب دوبارہ انہیں ہسپتال لے جایا گیا تو انہیں پتہ چلا کہ ان کو دل کو دورہ پڑا ہے اور اس کے بعد لاہور کے ایک ہسپتال میں ان کی ضروری سرجری کی گئی۔
جیو نیوز کے صحافی کے مطابق انضمام کو دل کا دورہ پڑا جس کے بعد لاہور کے ایک ہسپتال میں ان کی اینجو پلاسٹی ہوئی جو کامیاب رہی اور وہ خطرے سے باہر ہیں۔
51 سالہ انضمام ایک روزہ میچوں میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز ہیں ۔ انہوں نے 375 میچوں میں 11701 رن بنائے ۔ انضمام ٹیسٹ میچوں میں بھی پاکستان کے تیسرے ٹاپ اسکورر رہے اور ان کو پاکستان کا سب سے کامیاب کپتان کہا جاتا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 28 Sep 2021, 8:11 AM