زخمی حسن علی سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر
فاسٹ بولر حسن علی چوٹ کے سبب سری لنکا کے خلاف اپنے گھریلو میدان پر ایک دہائی بعد ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کی قومی ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں
لاہور: فاسٹ بولر حسن علی چوٹ کے سبب سری لنکا کے خلاف اپنے گھریلو میدان پر ایک دہائی بعد ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کی قومی ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں۔
فاسٹ بولر کو گزشتہ ہفتے قائد آعظم ٹرافی میں مرکزی پنجاب کی جانب سے خیبر پختونخوا کے خلاف میچ میں حصہ لینا تھا لیکن پسلی میں درد کی وجہ سے وہ ٹورنامنٹ سے ہٹ گئے۔ ان کا احتیاطا اسکین کرائے گئے جس میں پسلیوں میں فریکچر کی تصدیق ہوئی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس کی تصدیق کی ہے۔
پی سی بی نے جاری بیان میں کہاکہ حسن کے فریکچر کو ٹھیک ہونے میں کم از کم چھ ہفتے کا وقت لگے گا اور پھر انہیں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ری ہیبی لٹیشن پاس کرنا ہوگا۔ حسن پیٹھ میں درد کی وجہ سے آسٹریلیا کے خلاف بھی تین ٹی -20 میچوں کی سیریز میں حصہ نہیں لے سکے تھے۔ وہ قومی ٹیم کی جانب سے 53 ون ڈے اور 30 ٹوئنٹی 20 میچوں اور نو ٹسٹ میچوں میں کھیل چکے ہیں۔
پاکستانی ٹیم فی الحال آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز کھیل رہی ہے اور 11 دسمبر سے اپنی زمین پر سال 2009 کے بعد پہلی بار دو ٹسٹ سیریز منعقد کرے گی جس میں سری لنکا کے خلاف دو میچ کھیلے گی جو عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ کا حصہ ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔