دنیائے کرکٹ پر ہندوستان کا دبدبہ مزید بڑھا، جئے شاہ بلامقابلہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیئرمین منتخب

بی سی سی آئی سکریٹری جئے شاہ آئی سی سی چیئرمین بننے والی سب سے کم عمر شخصیت ہیں، ان کی مدت کار یکم دسمبر 2024 سے شروع ہوگی۔

<div class="paragraphs"><p>جئے شاہ / تصویرآئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

جئے شاہ / تصویرآئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

بی سی سی آئی سکریٹری جئے شاہ کو بلامقابلہ آئی سی سی کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا ہے۔ یہ خبر ہندوستانی کرکٹ کے لیے خوش آئند ہے کیونکہ اس سے دنیائے کرکٹ پر ہندوستان کا دبدبہ مزید بڑھ گیا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ 35 سالہ جئے شاہ آئی سی سی چیئرمین بننے والے اب تک کے سب سے کم عمر فرد ہیں۔ اس کم عمری میں وہ عالمی کرکٹ کا انتظام و انصرام دیکھتے نظر آئیں گے، لیکن ان کی مدت کار بطور آئی سی سی چیئرمین یکم دسمبر 2024 سے شروع ہوگی۔

اس سلسلے میں آئی سی سی نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ’’جئے شاہ کو بلامقابلہ آئی سی سی کا نیا چیئرمین منتخب کیا گیا ہے۔ جئے شاہ اکتوبر 2019 سے بی سی سی آئی کے سکریٹری اور 2021 سے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے چیئرمین ہیں۔ وہ یکم دسمبر سے یہ عہدہ (آئی سی سی چیئرمین) سنبھالیں گے۔ سابق چیئرمین گریگ بارکلے کے اس الیکشن سے ہٹنے کے بعد وہ واحد امیدوار تھے۔‘‘


ظاہر ہے جئے شاہ یکم دسمبر 2024 سے گریگ بارکلے کی جگہ لیں گے۔ چونکہ آئی سی سی چیئرمین عہدہ کے لیے درخواست دینے والے تنہا شخص تھے، اس لیے انتخاب نہیں ہوا اور جئے شاہ کو ہی بلامقابلہ منتخب کر لیا گیا۔ آئی سی سی چیئرمین عہدہ کے لیے درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 27 اگست تھی، یعنی آج مقرر وقت تک جئے شاہ کے علاوہ کسی نے بھی اپنا پرچہ داخل نہیں کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔