بی سی سی آئی کی مدد کے بعد محمد سمیع کو ملا امریکی ویزا

فاسٹ بولر محمد سمیع کو ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ کی مداخلت کے بعد ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے امریکہ کا ویزا مل گیا ہے اور اب وہ ہندستانی کرکٹ ٹیم کے ساتھ سفر کر سکیں گے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: فاسٹ بولر محمد سمیع کو ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ کی مداخلت کے بعد ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے امریکہ کا ویزا مل گیا ہے اور اب وہ ہندستانی کرکٹ ٹیم کے ساتھ سفر کر سکیں گے۔

سمیع اپنی بیوی حسین جہان کے ساتھ چل رہے تنازعہ کی وجہ سے فی الحال گھریلو تشدد، ظلم و ستم اور بے وفائی جیسے متعدد فوجداری مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔ ایسے میں منفی پولس ریکارڈ کے سبب سمیع کو امریکی سفارت خانے نے ویزا دینے سے انکار کر دیا تھا اور ممبئی میں واقع سفارت خانے نے پولس کی تحقیقات ریکارڈ مکمل نہیں ہونے کی وجہ سے ان کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔


ہندستانی فاسٹ بولر پر کولکتہ پولس میں 498 اے (جہیز کیلئے ہراساں)، 354 اے (جسمانی ظلم و ستم) جیسی دفعات میں کئی مجرمانہ معاملے درج ہیں۔ گزشتہ سال سمیع کی بیوی نے ان پر یہ الزام لگائے تھے۔

اگرچہ ہندستانی بورڈ کی مداخلت کے بعد انہیں ویزا جاری کر دیا گیا ہے۔ بی سی سی آئی نے سمیع کی ہندوستانی ٹیم کے لئے کامیابیوں کے علاوہ ان کی بیوی کے ساتھ چل رہے جھگڑے کی مکمل پولس رپورٹ امریکی سفارت خانے کو پیش کی ہے جس کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا۔


ہندستانی کرکٹ ٹیم کو تین اگست سے ویسٹ انڈیز کے دورے پر کل وقتی سیریز کا حصہ بننا ہے جس کے لئے وہ ممبئی سے 29 جولائی کو روانہ ہو جائے گی۔ ہندستان سیریز کے دو ٹوئنٹی 20 میچ ویسٹ انڈیز کے ساتھ فلوریڈا کے لانڈرهل میں کھیلے گا اور اس کے بعد سیریز کے باقی تمام میچ ویسٹ انڈیز میں کھیلے جائیں گے۔

سمیع کو اگرچہ تین میچوں کی ٹوئنٹی 20 سیریز کے لئے ہندستانی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے لیکن انہیں امریکہ ہی ٹیم کے ساتھ ویسٹ انڈیز روانہ ہونا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 27 Jul 2019, 11:10 PM