سمیع کو سوشل میڈیا پر گالیاں دی گئیں ، فیس بک نے گالیاں دینے والے تبصرے ہٹا دیئے

ہندوستان عالمی کپ میں اپنا پہلا میچ پاکستان سے 10 وکٹوں سے ہار گیا جس کے بعد تیز گیند باز سمیع کے ساتھ سوشل میڈیا پر بد سلوکی کی گئی ۔سمیع ہندوستانی ٹیم کے واحد مسلمان کھلاڑی ہیں۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

ہندوستان کے تیز گیند باز محمد سمیع کو گزشتہ روز ٹی۔ 20 ورلڈ کپ میچ میں پاکستان کے خلاف 10 وکٹوں کی شکست کے بعد سے سوشل میڈیا پر بدسلوکی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ا لیکن فیس بک نے ان مکروہ تبصروں کو ہٹا دیا ہے۔

فیس بک کمپنی کے ترجمان نے بتایاکہ ’’کسی کو کہیں بھی ہراساں کرنے کی ضرورت نہیں ہے اور ہم نہیں چاہتے کہ ہمارے پلیٹ فارم پر ایسا ہو۔ ہم نے ہندوستانی کرکٹر کو نشانہ بنانے والے ان تبصروں کو فوری طور پر ہٹا دیا ہے۔ ہم سوشل کوڈ (ضابطوں) کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری رکھیں گے۔ ہم نے حال ہی میں اپنی پالیسی کا اعلان کیا ہے جو مشہور شخصیات کے تحفظ میں اضافہ کرتی ہیں۔


ہندوستان عالمی کپ میں اپنا پہلا میچ 10 وکٹوں سے ہار گیا۔ سمیع ہندوستانی ٹیم کے واحد مسلمان کھلاڑی ہیں۔ میچ کے بعد انڈین کپتان وراٹ کوہلی نے اعتراف کیا کہ ان کی ٹیم کو کھیل کے ہر شعبہ میں پاکستان نے دھو ڈالا۔

کرکٹ کے لیجنڈ سچن تندولکر نے شمی کا دفاع کرتے ہوئے ٹوئٹر پر کہاکہ "جب ہم ٹیم انڈیا کی حمایت کرتے ہیں تو ہم ٹیم انڈیا کی نمائندگی کرنے والے ہر کھلاڑی کی حمایت کرتے ہیں۔ محمد سمیع ایک پرعزم اور عالمی معیار کے گیند باز ہیں۔ کسی بھی دوسرے کھلاڑی کی طرح ان کا بھی برا دن ہوسکتا ہے۔ میں سمیع اور ٹیم انڈیا کو سپورٹ کرتا ہوں۔‘‘


ہندوستان میں کرکٹ کو مذہب کی طرح لیا جاتا ہے اور عام طور پر ہر شکست کے بعد اس طرح کے رد عمل سامنے آتے ہیں لیکن پاکستان سے ہارنے کے بعد اس میں شدت نظرآتی ہے ۔ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کھیلے جانے والا ہر مقابلہ ایک جنگ کی طرح ہو تا ہے۔ محمد سمیع کے ساتھ سوشل میڈیا پر جو کچھ ہو رہا ہے اس کی سخت الفاظ میں لوگوں اور کھلاڑیوں نے مخالفت کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔